مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ فتح، آیت 28

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

هو الذي ارسل رسوله بالهدى ودين الحق ليظهره على الدين كله وكفى بالله شهيدا

وہی تو ہے جس نے اپنے پیغمبر کو ہدایت (کی کتاب) اور دین حق دے کر بھیجا تاکہ اس کو تمام دینوں پر غالب کرے۔ اور حق ظاہر کرنے کے لئے خدا ہی کافی ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 29 میں سے آیت 28
  • پارہ 26
  • صفحہ 514

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اصول و فروع اور عقائد کے اعتبار سے یہ ہی دین سچا ہے اور یہ ہی راہ سیدھی ہے جو محمد رسول اللہ ﷺ لے کر آئے۔ اس دین کو اللہ نے ظاہر میں بھی سینکڑوں برس تک سب مذاہب پر غالب کیا اور مسلمانوں نے تمام مذاہب والوں پر صدیوں تک بڑی شان و شکوہ سے حکومت کی۔ اور آئندہ بھی دنیا کے خاتمہ کے قریب ایک وقت آنے والا ہے جب ہر چہار طرف دین بر حق کی حکومت ہو گی۔ باقی حجت و دلیل کے اعتبار سے تو دین اسلام ہمیشہ ہی غالب رہا کیا اور رہے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. هُوَوہ اللہhuwa
  2. ٱلَّذِىٓوہ ذات ہےalladhī
  3. أَرْسَلَجس نے بھیجاarsala
  4. رَسُولَهُۥاپنے رسول کوrasūlahu
  5. بِٱلْهُدَىٰہدایت دے کرbil-hudā
  6. وَدِينِاور دینwadīni
  7. ٱلْحَقِّحق کے ساتھl-ḥaqi
  8. لِيُظْهِرَهُۥتاکہ غالب کردے اس کو۔ ظاہر کردے اس کوliyuẓ'hirahu
  9. عَلَىاوپرʿalā
  10. ٱلدِّينِدین کےl-dīni
  11. كُلِّهِۦ ۚسارے کے سارےkullihi
  12. وَكَفَىٰاور کافی ہےwakafā
  13. بِٱللَّهِاللہbil-lahi
  14. شَهِيدًۭاگواہshahīdan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں