مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ فتح، آیت 29

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

محمد رسول الله والذين معه اشداء على الكفار رحماء بينهم تراهم ركعا سجدا يبتغون فضلا من الله ورضوانا سيماهم في وجوههم من اثر السجود ذلك مثلهم في التوراة ومثلهم في الانجيل كزرع اخرج شطاه فازره فاستغلظ فاستوى على سوقه يعجب الزراع ليغيظ بهم الكفار وعد الله الذين امنوا وعملوا الصالحات منهم مغفرة واجرا عظيما

محمدﷺ خدا کے پیغمبر ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کافروں کے حق میں سخت ہیں اور آپس میں رحم دل، (اے دیکھنے والے) تو ان کو دیکھتا ہے کہ (خدا کے آگے) جھکے ہوئے سر بسجود ہیں اور خدا کا فضل اور اس کی خوشنودی طلب کر رہے ہیں۔ (کثرت) سجود کے اثر سے ان کی پیشانیوں پر نشان پڑے ہوئے ہیں۔ ان کے یہی اوصاف تورات میں (مرقوم) ہیں۔ اور یہی اوصاف انجیل میں ہیں۔ (وہ) گویا ایک کھیتی ہیں جس نے (پہلے زمین سے) اپنی سوئی نکالی پھر اس کو مضبوط کیا پھر موٹی ہوئی اور پھر اپنی نال پر سیدھی کھڑی ہوگئی اور لگی کھیتی والوں کو خوش کرنے تاکہ کافروں کا جی جلائے۔ جو لوگ ان میں سے ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان سے خدا نے گناہوں کی بخشش اور اجر عظیم کا وعدہ کیا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 29 میں سے آیت 29
  • پارہ 26
  • صفحہ 515

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی کافروں کے مقابلہ میں سخت مضبوط اور قوی، جس سے کافروں پر رعب پڑتا اور کفر سے نفرت و بیزاری کا اظہار ہوتا ہے۔ قال تعالٰی وَ لۡیَجِدُوۡا فِیۡکُمۡ غِلۡظَۃً (توبہ۔۱۲۳) وَ اغۡلُظۡ عَلَیۡہِمۡ (توبہ۔۷۳) وقال تعالٰی اَذِلَّۃٍ عَلَی الۡمُؤۡمِنِیۡنَ اَعِزَّۃٍ عَلَی الۡکٰفِرِیۡنَ (المائدہ۔۵۴) حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں "جو تندی اور نرمی اپنی خو ہو وہ سب جگہ برابر چلے اور جو ایمان سے سنور کر آئے وہ تندی اپنی جگہ اور نرمی اپنی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. مُّحَمَّدٌۭمحمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)muḥammadun
  2. رَّسُولُرسول ہیںrasūlu
  3. ٱللَّهِ ۚاللہ کےl-lahi
  4. وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīna
  5. مَعَهُۥٓجو آپ کے ساتھ ہیںmaʿahu
  6. أَشِدَّآءُسخت ہیںashiddāu
  7. عَلَىپرʿalā
  8. ٱلْكُفَّارِکافروں (پر)l-kufāri
  9. رُحَمَآءُرحیم ہیں۔ شفیق ہیںruḥamāu
  10. بَيْنَهُمْ ۖآپس میںbaynahum
  11. تَرَىٰهُمْتم دیکھو گے ان کوtarāhum
  12. رُكَّعًۭارکوع کرتے ہوئےrukkaʿan
  13. سُجَّدًۭاسجدے کرتے ہوئےsujjadan
  14. يَبْتَغُونَوہ تلاش کرتے ہیںyabtaghūna
  15. فَضْلًۭافضلfaḍlan
  16. مِّنَسےmina
  17. ٱللَّهِاللہ کی طرف (سے)l-lahi
  18. وَرِضْوَٰنًۭا ۖاور رضامندی کوwariḍ'wānan
  19. سِيمَاهُمْان کی علامتیںsīmāhum
  20. فِىمیںfī
  21. وُجُوهِهِمان کے چہروں میں ہیںwujūhihim
  22. مِّنْسےmin
  23. أَثَرِنشان (سے)athari
  24. ٱلسُّجُودِ ۚسجدوں کےl-sujūdi
  25. ذَٰلِكَیہdhālika
  26. مَثَلُهُمْان کی مثال ہےmathaluhum
  27. فِىمیںfī
  28. ٱلتَّوْرَىٰةِ ۚتورات (میں)l-tawrāti
  29. وَمَثَلُهُمْاور ان کی مثالwamathaluhum
  30. فِىمیںfī
  31. ٱلْإِنجِيلِانجیل (میں)l-injīli
  32. كَزَرْعٍمانند ایک کھیتی کےkazarʿin
  33. أَخْرَجَجس نے نکالیakhraja
  34. شَطْـَٔهُۥاپنی کونپلshaṭahu
  35. فَـَٔازَرَهُۥپھر تقویت دی اس کوfaāzarahu
  36. فَٱسْتَغْلَظَپھر وہ سخت ہوئیfa-is'taghlaẓa
  37. فَٱسْتَوَىٰپھر کھڑی ہوگئیfa-is'tawā
  38. عَلَىٰپرʿalā
  39. سُوقِهِۦاپنے تنے (پر)sūqihi
  40. يُعْجِبُخوش کرتی ہےyuʿ'jibu
  41. ٱلزُّرَّاعَکاشت کاروں کوl-zurāʿa
  42. لِيَغِيظَتاکہ غضب ناک کرےliyaghīẓa
  43. بِهِمُساتھ ان کےbihimu
  44. ٱلْكُفَّارَ ۗکافروں کوl-kufāra
  45. وَعَدَوعدہ کیاwaʿada
  46. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  47. ٱلَّذِينَان لوگوں سےalladhīna
  48. ءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanū
  49. وَعَمِلُوا۟اور انہوں نے کام کیےwaʿamilū
  50. ٱلصَّـٰلِحَـٰتِاچھےl-ṣāliḥāti
  51. مِنْهُمان میں سےmin'hum
  52. مَّغْفِرَةًۭبخشش کاmaghfiratan
  53. وَأَجْرًااور اجرwa-ajran
  54. عَظِيمًۢاعظیم کاʿaẓīman

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں