مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ فتح، آیت 4

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

هو الذي انزل السكينة في قلوب المؤمنين ليزدادوا ايمانا مع ايمانهم ولله جنود السماوات والارض وكان الله عليما حكيما

وہی تو ہے جس نے مومنوں کے دلوں پر تسلی نازل فرمائی تاکہ ان کے ایمان کے ساتھ اور ایمان بڑھے۔ اور آسمانوں اور زمین کے لشکر (سب) خدا ہی کے ہیں۔ اور خدا جاننے والا (اور) حکمت والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 29 میں سے آیت 4
  • پارہ 26
  • صفحہ 511

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اطمینان اتارا۔ یعنی باوجود خلاف طبع ہونے کے رسول کے حکم پر جمے رہے۔ ضدی کافروں کے ساتھ ضد نہیں کرنے لگے۔ اسکی برکت سے انکے ایمان کا درجہ بڑھا اور مراتب عرفان و ایقان میں ترقی ہوئی۔ انہوں نے اول بیعت جہاد کر کے ثابت کر دیا تھا کہ ہم اللہ کی راہ میں لڑنے مرنے کے لئے تیار ہیں۔ یہ ایمان کا ایک رنگ تھا اسکے بعد جب پیغمبر علیہ الصلوٰۃ والسلام نے مسلمانوں کے جذبات کے خلاف اللہ کے حکم سے صلح منظور کر لی تو انکے ایمان کا…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. هُوَوہ اللہhuwa
  2. ٱلَّذِىٓوہ ذات ہےalladhī
  3. أَنزَلَجس نے نازل کیanzala
  4. ٱلسَّكِينَةَسکینتl-sakīnata
  5. فِىمیںfī
  6. قُلُوبِدلوںqulūbi
  7. ٱلْمُؤْمِنِينَمومنوں کےl-mu'minīna
  8. لِيَزْدَادُوٓا۟تاکہ وہ بڑھ جائیںliyazdādū
  9. إِيمَـٰنًۭاایمان میںīmānan
  10. مَّعَساتھmaʿa
  11. إِيمَـٰنِهِمْ ۗاپنے ایمان کےīmānihim
  12. وَلِلَّهِاور اللہ ہی کے لیے ہیںwalillahi
  13. جُنُودُلشکرjunūdu
  14. ٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کےl-samāwāti
  15. وَٱلْأَرْضِ ۚاور زمین کےwal-arḍi
  16. وَكَانَاور ہےwakāna
  17. ٱللَّهُاللہ تعالیٰl-lahu
  18. عَلِيمًاعلم والاʿalīman
  19. حَكِيمًۭاحکمت والاḥakīman

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں