مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مائدہ، آیت 13

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فبما نقضهم ميثاقهم لعناهم وجعلنا قلوبهم قاسية يحرفون الكلم عن مواضعه ونسوا حظا مما ذكروا به ولا تزال تطلع على خائنة منهم الا قليلا منهم فاعف عنهم واصفح ان الله يحب المحسنين

تو ان لوگوں کے عہد توڑ دینے کے سبب ہم نے ان پر لعنت کی اور ان کے دلوں کو سخت کر دیا یہ لوگ کلمات (کتاب) کو اپنے مقامات سے بدل دیتے ہیں اور جن باتوں کی ان کو نصیحت کی گئی تھی ان کا بھی ایک حصہ فراموش کر بیٹھے اور تھوڑے آدمیوں کے سوا ہمیشہ تم ان کی (ایک نہ ایک) خیانت کی خبر پاتے رہتے ہو تو ان کی خطائیں معاف کردو اور (ان سے) درگزر کرو کہ خدا احسان کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 120 میں سے آیت 13
  • پارہ 6
  • صفحہ 109

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

لعن کےمعنی طردو ابعاد کے ہیں۔ یعنی عہد شکنی اور غداری کی وجہ سے ہم نے اپنی رحمت سے انہیں دور پھینک دیا۔ اور ان کےدلوں کو سخت کر دیا۔ ففَبِمَا نَقۡضِہِمۡ مِّیۡثَاقَہُمۡ کے لفظ سے ظاہر فرما دیا کہ ان کے ملعون اور سنگدل ہونےکا سبب عہد شکنی اور بےوفائی ہے جو خود انہی کا فعل ہے۔ اسباب پر مسبب کا مرتب کرنا چونکہ خدا ہی کا کام تھا اس لحاظ سے جَعَلۡنَا قُلُوۡبَہُمۡ قٰسِیَۃً کی نسبت اس کی طرف کی گئ۔ یعنی خدا کے کلام میں…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَبِمَاتو بوجہfabimā
  2. نَقْضِهِمان کے توڑنےnaqḍihim
  3. مِّيثَـٰقَهُمْان کے عہدوں کوmīthāqahum
  4. لَعَنَّـٰهُمْلعنت کی ہم نے ان پرlaʿannāhum
  5. وَجَعَلْنَااور کردیا ہم نےwajaʿalnā
  6. قُلُوبَهُمْان کے دلوں کوqulūbahum
  7. قَـٰسِيَةًۭ ۖسختqāsiyatan
  8. يُحَرِّفُونَوہ تحریف کرتے ہیںyuḥarrifūna
  9. ٱلْكَلِمَکلام میں۔ وہ پھیر دیتے ہیں کلام کوl-kalima
  10. عَنسےʿan
  11. مَّوَاضِعِهِۦ ۙاس کی جگہوں سےmawāḍiʿihi
  12. وَنَسُوا۟اور وہ بھول گئے ہیںwanasū
  13. حَظًّۭاایک حصہḥaẓẓan
  14. مِّمَّااس میں سے جوmimmā
  15. ذُكِّرُوا۟وہ نصیحت کیے گئے تھےdhukkirū
  16. بِهِۦ ۚساتھ اس کےbihi
  17. وَلَااورwalā
  18. تَزَالُہمیشہtazālu
  19. تَطَّلِعُتم اطلاع پاتے رہو گےtaṭṭaliʿu
  20. عَلَىٰاوپرʿalā
  21. خَآئِنَةٍۢایک خیانت کےkhāinatin
  22. مِّنْهُمْان کی طرف سےmin'hum
  23. إِلَّامگرillā
  24. قَلِيلًۭابہت تھوڑےqalīlan
  25. مِّنْهُمْ ۖان میں سےmin'hum
  26. فَٱعْفُپس معاف کردوfa-uʿ'fu
  27. عَنْهُمْان کوʿanhum
  28. وَٱصْفَحْ ۚاور درگزر کروwa-iṣ'faḥ
  29. إِنَّبیشکinna
  30. ٱللَّهَاللہl-laha
  31. يُحِبُّمحبت رکھتا ہےyuḥibbu
  32. ٱلْمُحْسِنِينَاحسان کرنے والوں سےl-muḥ'sinīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں