مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مائدہ، آیت 17

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

لقد كفر الذين قالوا ان الله هو المسيح ابن مريم قل فمن يملك من الله شيئا ان اراد ان يهلك المسيح ابن مريم وامه ومن في الارض جميعا ولله ملك السماوات والارض وما بينهما يخلق ما يشاء والله على كل شيء قدير

جو لوگ اس بات کے قائل ہیں کہ عیسیٰ بن مریم خدا ہیں وہ بےشک کافر ہیں (ان سے) کہہ دو کہ اگر خدا عیسیٰ بن مریم کو اور ان کی والدہ کو اور جتنے لوگ زمین میں ہیں سب کو ہلاک کرنا چاہے تو اس کے آگے کس کی پیش چل سکتی ہے؟ اور آسمان اور زمین اور جو کچھ ان دونوں میں ہے سب پر خدا ہی کی بادشاہی ہے وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور خدا ہر چیز پر قادر ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 120 میں سے آیت 17
  • پارہ 6
  • صفحہ 110

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی مسیحؑ کے علاہ خدا کوئی اور چیز نہیں۔ کہتے ہیں کہ یہ عقیدہ نصاریٰ میں سے "فرقہ یعقوبیہ" کا ہے جن کے نزدیک مسیحؑ کے قالب میں خدا حلول کئے ہوئے ہے (معاذ اللہ) یا یوں کہا جائے کہ جب "نصاریٰ" حضرت مسیحؑ کی نسبت "الوہیت" کے قائل ہیں اور ساتھ ہی توحید کا بھی زبان سے اقرار کرتے جاتے ہیں یعنی خدا ایک ہی ہے تو ان دونوں دعووں کا لازمی نتیجہ یہ ہے کہ ان کے نزدیک مسیحؑ کے سوا کوئی خدا نہ ہو۔ بہرحال کوئی صورت لی جائے اس…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. لَّقَدْالبتہ تحقیقlaqad
  2. كَفَرَکفر کیاkafara
  3. ٱلَّذِينَان لوگوں نےalladhīna
  4. قَالُوٓا۟جنہوں نے کہاqālū
  5. إِنَّبیشکinna
  6. ٱللَّهَاللہ ہیl-laha
  7. هُوَوہhuwa
  8. ٱلْمَسِيحُمسیحl-masīḥu
  9. ٱبْنُابنub'nu
  10. مَرْيَمَ ۚمریم کوmaryama
  11. قُلْکہہ دیجیےqul
  12. فَمَنتو کون ہوگاfaman
  13. يَمْلِكُمالکyamliku
  14. مِنَسےmina
  15. ٱللَّهِاللہl-lahi
  16. شَيْـًٔاکسی چیز کاshayan
  17. إِنْاگرin
  18. أَرَادَاس نے ارادہ کیاarāda
  19. أَنکہan
  20. يُهْلِكَہلاک کر دےyuh'lika
  21. ٱلْمَسِيحَمسیح کو (جو)l-masīḥa
  22. ٱبْنَابنib'na
  23. مَرْيَمَمریم ہےmaryama
  24. وَأُمَّهُۥاور اس کی ماں کوwa-ummahu
  25. وَمَناور جو بھیwaman
  26. فِىمیںfī
  27. ٱلْأَرْضِزمین میں ہےl-arḍi
  28. جَمِيعًۭا ۗسب کے سب کوjamīʿan
  29. وَلِلَّهِاور اللہ ہی کے لیے ہےwalillahi
  30. مُلْكُبادشاہتmul'ku
  31. ٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کیl-samāwāti
  32. وَٱلْأَرْضِاور زمین کیwal-arḍi
  33. وَمَااور جوwamā
  34. بَيْنَهُمَا ۚان دونوں کے درمیان ہےbaynahumā
  35. يَخْلُقُوہ پیدا کرتا ہےyakhluqu
  36. مَاجوmā
  37. يَشَآءُ ۚوہ چاہتا ہےyashāu
  38. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  39. عَلَىٰاوپرʿalā
  40. كُلِّہرkulli
  41. شَىْءٍۢچیز کےshayin
  42. قَدِيرٌۭقادر ہےqadīrun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں