مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مائدہ، آیت 18

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وقالت اليهود والنصارى نحن ابناء الله واحباؤه قل فلم يعذبكم بذنوبكم بل انتم بشر ممن خلق يغفر لمن يشاء ويعذب من يشاء ولله ملك السماوات والارض وما بينهما واليه المصير

اور یہود اور نصاریٰ کہتے ہیں کہ ہم خدا کے بیٹے اور اس کے پیارے ہیں کہو کہ پھر وہ تمہاری بداعمالیوں کے سبب تمھیں عذاب کیوں دیتا ہے (نہیں) بلکہ تم اس کی مخلوقات میں (دوسروں کی طرح کے) انسان ہو وہ جسے چاہے بخشے اور جسے چاہے عذاب دے اور آسمان زمین اور جو کچھ ان دونوں میں ہے سب پر خدا ہی کی حکومت ہے اور (سب کو) اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 120 میں سے آیت 18
  • پارہ 6
  • صفحہ 111

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

شاید اپنے کو "بیٹے" یعنی اولاد اس کے لئے کہتے ہوں کہ ان کی "بائیبل" میں خدا نے اسرائیل (یعقوبؑ) کو اپنا پہلوٹا بیٹا اور اپنے کو اس کا باپ کہا ہے۔ ادھر نصاریٰ حضرت مسیحؑ کو "ابن اللہ" مانتے ہیں تو اسرائیل کی اولاد اور حضرت مسیحؑ کی امت ہونے کی وجہ سے غالبًا "ابناءاللہ" کا لفظ اپنی نسبت استعمال کیا ہو گا اور یہ بھی ممکن ہے کہ "بیٹا" کہنے سے مراد یہ ہو کہ ہم خدا کے خواص ا ور محبوب ہونے کی وجہ سے گویا اولاد ہی جیسے ہیں۔…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَقَالَتِاور کہاwaqālati
  2. ٱلْيَهُودُیہود نےl-yahūdu
  3. وَٱلنَّصَـٰرَىٰاور نصاری نےwal-naṣārā
  4. نَحْنُہمnaḥnu
  5. أَبْنَـٰٓؤُا۟بیٹے ہیںabnāu
  6. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  7. وَأَحِبَّـٰٓؤُهُۥ ۚاور اس کے پیارے ۔ لاڈلے ہیںwa-aḥibbāuhu
  8. قُلْکہہ دیجیےqul
  9. فَلِمَپھر کیوںfalima
  10. يُعَذِّبُكُموہ عذاب دیتا تم کوyuʿadhibukum
  11. بِذُنُوبِكُم ۖبوجہ تمہارے گناہوں کےbidhunūbikum
  12. بَلْبلکہbal
  13. أَنتُمتمantum
  14. بَشَرٌۭایک انسان ہوbasharun
  15. مِّمَّنْان میں سےmimman
  16. خَلَقَ ۚجن کو اس نے پیدا کیاkhalaqa
  17. يَغْفِرُبخش دے گا وہyaghfiru
  18. لِمَنواسطے جس کےliman
  19. يَشَآءُچاہے گا وہyashāu
  20. وَيُعَذِّبُاور عذاب دے گاwayuʿadhibu
  21. مَنجس کوman
  22. يَشَآءُ ۚچاہے گا وہyashāu
  23. وَلِلَّهِاور اللہ ہی کے لیے ہےwalillahi
  24. مُلْكُبادشاہتmul'ku
  25. ٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کیl-samāwāti
  26. وَٱلْأَرْضِاور زمین کیwal-arḍi
  27. وَمَااور جوwamā
  28. بَيْنَهُمَا ۖان دونوں کے درمیان ہےbaynahumā
  29. وَإِلَيْهِاور اسی کی طرفwa-ilayhi
  30. ٱلْمَصِيرُلوٹنا ہےl-maṣīru

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں