مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مائدہ، آیت 21

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا قوم ادخلوا الارض المقدسة التي كتب الله لكم ولا ترتدوا على ادباركم فتنقلبوا خاسرين

تو بھائیو! تم ارض مقدس (یعنی ملک شام) میں جسے خدا نے تمہارے لیے لکھ رکھا ہے چل داخل ہو اور (دیکھنا مقابلے کے وقت) پیٹھ نہ پھیر دینا ورنہ نقصان میں پڑ جاؤ گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 120 میں سے آیت 21
  • پارہ 6
  • صفحہ 111

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی خدا نے پیشتر حضرت ابراہیمؑ سے وعدہ فرمایا تھا کہ تیری اولاد کو یہ ملک دوں گا۔ وہ وعدہ ضرور پورا ہونا ہے۔ خوش قسمت ہوں گے وہ لوگ جن کے ہاتھوں پر پورا ہو۔ یعنی جہاد فی سبیل اللہ میں بزدلی اور پست ہمتی دکھا کر غلامی کی زندگی کی طرف مت بھاگو۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَـٰقَوْمِاے میری قومyāqawmi
  2. ٱدْخُلُوا۟داخل ہوجاؤud'khulū
  3. ٱلْأَرْضَزمین میںl-arḍa
  4. ٱلْمُقَدَّسَةَجو مقدس ہےl-muqadasata
  5. ٱلَّتِىوہ جوallatī
  6. كَتَبَلکھ دیkataba
  7. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  8. لَكُمْتمہارے لیےlakum
  9. وَلَااور نہwalā
  10. تَرْتَدُّوا۟تم پھر جاؤtartaddū
  11. عَلَىٰٓاوپرʿalā
  12. أَدْبَارِكُمْاپنی پیٹھوں کےadbārikum
  13. فَتَنقَلِبُوا۟ورنہ تم لوٹ جاؤ گےfatanqalibū
  14. خَـٰسِرِينَخسارہ پانے والے بن۔ ہوکرkhāsirīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں