مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مائدہ، آیت 20

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واذ قال موسى لقومه يا قوم اذكروا نعمة الله عليكم اذ جعل فيكم انبياء وجعلكم ملوكا واتاكم ما لم يؤت احدا من العالمين

اور جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ بھائیو تم پر خدا نے جو احسان کئے ہیں ان کو یاد کرو کہ اس نے تم میں پیغمبر پیدا کیے اور تمہیں بادشاہ بنایا اور تم کو اتنا کچھ عنایت کیا کہ اہل عالم میں سے کسی کو نہیں دیا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 120 میں سے آیت 20
  • پارہ 6
  • صفحہ 111

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

موضح القرآن میں ہے کہ حضرت ابراہیمؑ اپنے باپ کا وطن چھوڑ نکلے اللہ کی راہ میں اور ملک شام میں آ کر ٹھہرے اور مدت تک ان کے اولاد نہ ہوئی تب اللہ تعالیٰ نے بشارت دی کہ تیری اولاد بہت پھیلاؤں گا اور زمین شام انکو دوں گا اور نبوت، دین کتاب اور سلطنت ان میں رکھوں گا۔ پھر حضرت موسٰیؑ کے وقت وہ وعدہ پورا کیا۔ بنی اسرائیل کو فرعون کی بیگار سے خلاص کیا اور اس کو غرق کیا اور ان کو فرمایا کہ جہاد کرو عمالقہ سے ملک شام فتح کر…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِذْاور جبwa-idh
  2. قَالَکہاqāla
  3. مُوسَىٰموسیٰ نےmūsā
  4. لِقَوْمِهِۦواسطے اپنی قوم کےliqawmihi
  5. يَـٰقَوْمِاے میری قومyāqawmi
  6. ٱذْكُرُوا۟یاد کروudh'kurū
  7. نِعْمَةَنعمت کوniʿ'mata
  8. ٱللَّهِاللہ کیl-lahi
  9. عَلَيْكُمْجو تم پر ہےʿalaykum
  10. إِذْجبidh
  11. جَعَلَاس نے بنائےjaʿala
  12. فِيكُمْتم میںfīkum
  13. أَنۢبِيَآءَانبیاءanbiyāa
  14. وَجَعَلَكُماور بنایا تم کوwajaʿalakum
  15. مُّلُوكًۭابادشاہmulūkan
  16. وَءَاتَىٰكُماور عطا کیا تم کوwaātākum
  17. مَّاجوmā
  18. لَمْنہیںlam
  19. يُؤْتِاس نے دیاyu'ti
  20. أَحَدًۭاکسی ایک کوaḥadan
  21. مِّنَسےmina
  22. ٱلْعَـٰلَمِينَتمام جہان والوں میں (سے)l-ʿālamīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں