مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مائدہ، آیت 22

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قالوا يا موسى ان فيها قوما جبارين وانا لن ندخلها حتى يخرجوا منها فان يخرجوا منها فانا داخلون

وہ کہنے لگے کہ موسیٰ! وہاں تو بڑے زبردست لوگ (رہتے) ہیں اور جب تک وہ اس سرزمین سے نکل نہ جائیں ہم وہاں جا نہیں سکتے ہاں اگر وہ وہاں سے نکل جائیں تو ہم جا داخل ہوں گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 120 میں سے آیت 22
  • پارہ 6
  • صفحہ 111

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی بہت قوی ہیکل، تنومند اور پر رعب۔ یعنی مقابلہ کی ہمت ہم میں نہیں۔ ہاں بدون ہاتھ پاؤں ہلائے پکی پکائی کھا لیں گے۔ آپ معجزہ کے زور سے انہیں نکال دیں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالُوا۟انہوں نے کہاqālū
  2. يَـٰمُوسَىٰٓاے موسیٰyāmūsā
  3. إِنَّبیشکinna
  4. فِيهَااس میںfīhā
  5. قَوْمًۭاایک قوم ہےqawman
  6. جَبَّارِينَزبردست لوگوں کیjabbārīna
  7. وَإِنَّااور بشیک ہمwa-innā
  8. لَنہرگز نہlan
  9. نَّدْخُلَهَاہم داخل ہوں گے اس میںnadkhulahā
  10. حَتَّىٰیہاں تک کہḥattā
  11. يَخْرُجُوا۟وہ نکل جائیںyakhrujū
  12. مِنْهَااس میں سےmin'hā
  13. فَإِنپھر اگرfa-in
  14. يَخْرُجُوا۟وہ نکل جائیںyakhrujū
  15. مِنْهَااس میں سےmin'hā
  16. فَإِنَّاتو بیشک ہمfa-innā
  17. دَٰخِلُونَداخل ہونے والے ہیںdākhilūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں