تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
قصاص کا یہ حکم شریعت موسوی میں تھا۔ اور بہت سے علمائے اصول نےتصریح کی ہے کہ جو پچھلی شرائع قرآن کریم یا ہمارے پیغمبر ﷺ نے نقل فرمائیں بشرطیکہ ان کی نسبت کسی جگہ حضور ﷺ نے کوئی انکار یا ترمیم نہ فرمائی ہو تو ہ اس امت کے حق میں بھی تسلیم کی جائیں گی۔ گویا بدون ردو انکار کے ان کو سنانا تلق بالقبول کی دلیل ہے۔ یعنی جروح کے قصاص کو معاف کر دینا مجروح کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے۔ جیسا کہ بعض احادیث میں اس کی تصریح آئی…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں