مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مائدہ، آیت 47

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وليحكم اهل الانجيل بما انزل الله فيه ومن لم يحكم بما انزل الله فاولئك هم الفاسقون

اور اہل انجیل کو چاہیئے کہ جو احکام خدا نے اس میں نازل فرمائے ہیں اس کے مطابق حکم دیا کریں اور جو خدا کے نازل کئے ہوئے احکام کے مطابق حکم نہ دے گا تو ایسے لوگ نافرماں ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 120 میں سے آیت 47
  • پارہ 6
  • صفحہ 116

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یا تو عیسائی جو نزول انجیل کے وقت موجود تھے انکو یہ حکم دیا گیا تھا اسی کو یہاں نقل فرما رہے ہیں اور ہو سکتا ہے کہ نزول قرآن کے وقت جو عیسائی مخاطب تھے ان سےکہا گیا ہو کہ جو کچھ انجیل میں اللہ تعالیٰ نےاتارا ہے اس کے موافق ٹھیک ٹھیک حکم کریں۔ یعنی ان پیشن گوئیوں کو چھپانے یا لغو اور مہمل تاویلات سے بدلنے کو کوشش نہ کریں جو انجیل میں پیغمبر آخر الزماں اور مقدس فارقلیط کی نسبت حضرت مسیحؑ کی زبانی کی گئ ہیں۔ یہ خدا…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلْيَحْكُمْاور چاہیے کہ فیصلہ کریںwalyaḥkum
  2. أَهْلُاہلahlu
  3. ٱلْإِنجِيلِانجیل۔ انجیل والےl-injīli
  4. بِمَآساتھ اس کے جوbimā
  5. أَنزَلَنازل کیاanzala
  6. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  7. فِيهِ ۚاس میںfīhi
  8. وَمَناور جو کوئیwaman
  9. لَّمْنہlam
  10. يَحْكُمفیصلہ کرے گاyaḥkum
  11. بِمَآساتھ اس کے جوbimā
  12. أَنزَلَنازل کیاanzala
  13. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  14. فَأُو۟لَـٰٓئِكَتو یہی لوگ ہیںfa-ulāika
  15. هُمُوہhumu
  16. ٱلْفَـٰسِقُونَجو فاسق ہیںl-fāsiqūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں