مواد پر جائیں
Quran Maqasid

يُوقِنُ

قرآن میں يوقن

معنی: جو یقین رکھتی ہے

يوقن قرآن کی 9 سورتوں کی 12 آیات میں 12 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
12
آیات
12
سورتیں
9
مادّہ
ي ق ن

يُوقِنُ

فعل · 12 بار

معنی: جو یقین رکھتی ہے · دوسرے تراجم: یقین رکھتے ہیں, یقین رکھتے, وہ یقین رکھتے ہیں, تم یقین کرو

قرآن میں صورتیں

  • يُوقِنُونَ ×11
  • تُوقِنُونَ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

اليقين من صفة العلم فوق المعرفة والدراية وأخواتها، يقال: علم يقين، ولا يقال: معرفة يقين، وهو سكون الفهم مع ثبات الحكم، وقال: علم اليقين

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿ثم لترونها عين اليقين﴾ [التكاثر:7] أي الأمر الثابت الذي لا شك يخالجه. واليقين هو سكون الفهم مع ثبات الحكم، وأصله من يقن الماء أي ثبت وسكن. قال بعضهم: اليقين من صفة العلم فوق المعرفة والدراية، وأخواتهما. يقال: علم يقين ولا يقال: معرفة يقين. ويقال: علم اليقين، عين اليقين، وبينهما حق اليقين، فروق.

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ي ق ن پر مکمل اندراجات

يوقن والی آیات

12 میں سے آیات 1–12

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو کتاب (اے محمدﷺ) تم پر نازل ہوئی اور جو کتابیں تم سے پہلے (پیغمبروں پر) نازل ہوئیں سب پر ایمان لاتے اور آخرت کا یقین رکھتے ہیں

    سورہ بقرہ، آیت 2:4
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو لوگ (کچھ) نہیں جانتے (یعنی مشرک) وہ کہتے ہیں کہ خدا ہم سے کلام کیوں نہیں کرتا۔ یا ہمارے پاس کوئی نشانی کیوں نہیں آتی۔ اسی طرح جو لوگ ان سے پہلے تھے، وہ بھی انہی کی سی باتیں کیا کرتے تھے۔ ان لوگوں کے دل آپس میں ملتے جلتے ہیں۔ جو لوگ صاحبِ یقین ہیں، ان کے (سمجھانے کے) لیے نشانیاں بیان کردی ہیں

    سورہ بقرہ، آیت 2:118
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا یہ زمانہٴ جاہلیت کے حکم کے خواہش مند ہیں؟ اور جو یقین رکھتے ہیں ان کے لیے خدا سے اچھا حکم کس کا ہے؟

    سورہ مائدہ، آیت 5:50
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا وہی تو ہے جس نے ستونوں کے بغیر آسمان جیسا کہ تم دیکھتے ہو (اتنے) اونچے بنائے۔ پھر عرش پر جا ٹھہرا اور سورج اور چاند کو کام میں لگا دیا۔ ہر ایک ایک میعاد معین تک گردش کر رہا ہے۔ وہی (دنیا کے) کاموں کا انتظام کرتا ہے (اس طرح) وہ اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان کرتا ہے کہ تم اپنے پروردگار کے روبرو جانے کا یقین کرو

    سورہ رعد، آیت 13:2
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہ جو نماز پڑھتے اور زکوٰة دیتے اور آخرت کا یقین رکھتے ہیں

    سورہ نمل، آیت 27:3
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب اُن کے بارے میں (عذاب) کا وعدہ پورا ہوگا تو ہم اُن کے لئے زمین میں سے ایک جانور نکالیں گے جو ان سے بیان کر دے گا۔ اس لئے کہ لوگ ہماری آیتوں پر ایمان نہیں لاتے تھے

    سورہ نمل، آیت 27:82
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پس تم صبر کرو بیشک خدا کا وعدہ سچا ہے اور (دیکھو) جو لوگ یقین نہیں رکھتے وہ تمہیں اوچھا نہ بنادیں

    سورہ روم، آیت 30:60
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو نماز کی پابندی کرتے اور زکوٰة دیتے اور آخرت کا یقین رکھتے ہیں

    سورہ لقمان، آیت 31:4
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ان میں سے ہم نے پیشوا بنائے تھے جو ہمارے حکم سے ہدایت کیا کرتے تھے۔ جب وہ صبر کرتے تھے اور وہ ہماری آیتوں پر یقین رکھتے تھے

    سورہ سجدہ، آیت 32:24
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور تمہاری پیدائش میں بھی۔ اور جانوروں میں بھی جن کو وہ پھیلاتا ہے یقین کرنے والوں کے لئے نشانیاں ہیں

    سورہ جاثیہ، آیت 45:4
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہ قرآن لوگوں کے لئے دانائی کی باتیں ہیں اور جو یقین رکھتے ہیں ان کے لئے ہدایت اور رحمت ہے

    سورہ جاثیہ، آیت 45:20
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یا انہوں نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے؟ (نہیں) بلکہ یہ یقین ہی نہیں رکھتے

    سورہ طور، آیت 52:36