تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
کفار کی کثرت اور مسلمانوں کی قلت عدد کو دیکھتے ہوئے ممکن تھا کہ کوئی ضعیف القلب اور ظاہر بین مسلمان اس تردد میں پڑ جاتا کہ تمام دنیا سے موالات منقطع کرنے اور چند مسلمانوں کی رفاقت پر اکتفا کر لینے کے بعد غالب ہونا تو درکنار کفار کے حملوں سے اپنی زندگی اور بقا کی حفاظت بھی دشوار ہے ایسے لوگوں کی تسلی کے لئے فرما دیا کہ مسلمانوں کی قلت اور ظاہری بےسروسامانی پر نظر مت کرو۔ جس طرف خدا اور اس کا رسول اور سچے وفادار…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں