مواد پر جائیں
Quran Maqasid

غالِب

قرآن میں غالب

معنی: غالب آنے والے

غالب قرآن کی 9 سورتوں کی 13 آیات میں 13 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
13
آیات
13
سورتیں
9
مادّہ
غ ل ب

غالِب

اسم · 13 بار

معنی: غالب آنے والے · دوسرے تراجم: کوئی غالب آنے والا, غالب ہے

قرآن میں صورتیں

  • ٱلْغَٰلِبُونَ ×5
  • ٱلْغَٰلِبِينَ ×4
  • غَالِبَ ×3
  • غَٰلِبُونَ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الغلبة القهر يقال: غلبته غلبا وغلبة وغلبا ، فأنا غالب. قال تعالى: الم غلبت الروم في أدنى الأرض وهم من بعد غلبهم سيغلبون

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿والله غالب على أمره﴾ [يوسف: 21] أي قوي قادر، أي غالب بالحق على أمر يوسف، والغلبة: القهر. قوله: ﴿ألم، غلبت الروم في أدنى الأرض وهم من بعد غلبهم سيغلبون﴾ [الروم: 1 - 3] أي بعد أن غلبهم غيرهم، فأضيف المصدر لمفعوله بدليل قوله أولا: "غلبت" مبنيا للمفعول. وقد قرئ: "غلبت" مبنيا للفاعل فعلى هذا مضاف للفاعل.…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ غ ل ب پر مکمل اندراجات

غالب والی آیات

13 میں سے آیات 1–13

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور خدا تمہارا مددگار ہے تو تم پر کوئی غالب نہیں آسکتا۔ اور اگر وہ تمہیں چھوڑ دے تو پھر کون ہے کہ تمہاری مدد کرے اور مومنوں کو چاہیئے کہ خدا ہی پر بھروسا رکھیں

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:160
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو لوگ (خدا سے) ڈرتے تھے ان میں سے دو شخص جن پر خدا کی عنایت تھی کہنے لگے کہ ان لوگوں پر دروازے کے رستے سے حملہ کردو جب تم دروازے میں داخل ہو گئے تو فتح تمہارے ہے اور خدا ہی پر بھروسہ رکھو بشرطیکہ صاحبِ ایمان ہو

    سورہ مائدہ، آیت 5:23
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو شخص خدا اور اس کے پیغمبر اور مومنوں سے دوستی کرے گا تو (وہ خدا کی جماعت میں داخل ہوگا اور) خدا کی جماعت ہی غلبہ پانے والی ہے

    سورہ مائدہ، آیت 5:56
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (چنانچہ ایسا ہی کیا گیا) اور جادوگر فرعون کے پاس آپہنچے اور کہنے لگے کہ اگر ہم جیت گئے تو ہمیں صلہ عطا کیا جائے

    سورہ اعراف، آیت 7:113
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب شیطانوں نے ان کے اعمال ان کو آراستہ کر کے دکھائے اور کہا کہ آج کے دن لوگوں میں کوئی تم پر غالب نہ ہوگا اور میں تمہارا رفیق ہوں (لیکن) جب دونوں فوجیں ایک دوسرے کے مقابل صف آراء ہوئیں تو پسپا ہو کر چل دیا اور کہنے لگا کہ مجھے تم سے کوئی واسطہ نہیں۔ میں تو ایسی چیزیں دیکھ رہا ہوں جو تم نہیں دیکھ سکتے۔ مجھے تو خدا سے ڈر لگتا ہے۔ اور خدا سخت عذاب کرنے والا ہے

    سورہ انفال، آیت 8:48
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور مصر میں جس شخص نے اس کو خریدا اس نے اپنی بیوی سے (جس کا نام زلیخا تھا) کہا کہ اس کو عزت واکرام سے رکھو عجب نہیں کہ یہ ہمیں فائدہ دے یا ہم اسے بیٹا بنالیں۔ اس طرح ہم نے یوسف کو سرزمین (مصر) میں جگہ دی اور غرض یہ تھی کہ ہم ان کو (خواب کی) باتوں کی تعبیر سکھائیں اور خدا اپنے کام پر غالب ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے

    سورہ یوسف، آیت 12:21
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    بلکہ ہم ان لوگوں کو اور ان کے باپ دادا کو متمتع کرتے رہے یہاں تک کہ (اسی حالت میں) ان کی عمریں بسر ہوگئیں۔ کیا یہ نہیں دیکھتے کہ ہم زمین کو اس کے کناروں سے گھٹاتے چلے آتے ہیں۔ تو کیا یہ لوگ غلبہ پانے والے ہیں؟

    سورہ انبیاء، آیت 21:44
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تاکہ اگر جادوگر غالب رہیں تو ہم ان کے پیرو ہوجائیں

    سورہ شعراء، آیت 26:40
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جب جادوگر آگئے تو فرعون سے کہنے لگے اگر ہم غالب رہے تو ہمیں صلہ بھی عطا ہوگا؟

    سورہ شعراء، آیت 26:41
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو انہوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ڈالیں اور کہنے لگے کہ فرعون کے اقبال کی قسم ہم ضرور غالب رہیں گے

    سورہ شعراء، آیت 26:44
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (خدا نے) فرمایا ہم تمہارے بھائی سے تمہارے بازو مضبوط کریں گے اور تم دونوں کو غلبہ دیں گے تو ہماری نشانیوں کے سبب وہ تم تک پہنچ نہ سکیں گے (اور) تم اور جنہوں نے تمہاری پیروی کی غالب رہو گے

    سورہ قصص، آیت 28:35
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ان کی مدد کی تو وہ غالب ہوگئے

    سورہ صافات، آیت 37:116
  13. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہمارا لشکر غالب رہے گا

    سورہ صافات، آیت 37:173