يَجْرِمَ
فعل · 3 بارمعنی: آمادہ کرے تم کو · دوسرے تراجم: آمادہ کرتے تم کو
قرآن میں صورتیں
- يَجْرِمَنَّكُمْ ×3
يَجْرِمَ
معنی: آمادہ کرے تم کو
يجرم قرآن کی 2 سورتوں کی 3 آیات میں 3 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: آمادہ کرے تم کو · دوسرے تراجم: آمادہ کرتے تم کو
أصل الجرم: قطع الثمرة عن الشجر، ورجل جارم، وقوم جرام، وثمرجريم. والجرامة:
قوله تعالى: ﴿لا جرم أن الله يعلم﴾ [النحل: 23] ونحوه. قيل: "لا" نفي لكلام قبلها، وجرم: فعل ماض معناه كسب، وقيل: حق، وقيل: وجب، وقيل: حقا. ويتلقى بما يتلقى به القسم. وقال الفراء: معناه تبرئة بمعنى: لا بد، ثم استعملته العرب في معنى حقا.
3 میں سے آیات 1–3
مومنو! خدا کے نام کی چیزوں کی بےحرمتی نہ کرنا اور نہ ادب کے مہینے کی اور نہ قربانی کے جانوروں کی اور نہ ان جانوروں کی (جو خدا کی نذر کر دیئے گئے ہوں اور) جن کے گلوں میں پٹے بندھے ہوں اور نہ ان لوگوں کی جو عزت کے گھر (یعنی بیت الله) کو جا رہے ہوں (اور) اپنے پروردگار کے فضل اور اس کی خوشنودی کے طلبگار ہوں اور جب احرام اتار دو تو (پھر اختیار ہے کہ) شکار کرو اور لوگوں کی دشمنی اس وجہ سے کہ انہوں نے تم کو عزت والی مسجد سے روکا تھا تمہیں اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم ان پر زیادتی کرنے لگو اور (دیکھو) نیکی اور پرہیزگاری کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کیا کرو اور گناہ اور ظلم کی باتوں میں مدد نہ کیا کرو اور خدا سے ڈرتے رہو۔ کچھ شک نہیں کہ خدا کا عذاب سخت ہے
سورہ مائدہ، آیت 5:2اے ایمان والوں! خدا کے لیے انصاف کی گواہی دینے کے لیے کھڑے ہو جایا کرو۔ اور لوگوں کی دشمنی تم کو اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ انصاف چھوڑ دو۔ انصاف کیا کرو کہ یہی پرہیزگاری کی بات ہے اور خدا سے ڈرتے رہو۔ کچھ شک نہیں کہ خدا تمہارے سب اعمال سے خبردار ہے
سورہ مائدہ، آیت 5:8اور اے قوم! میری مخالفت تم سے کوئی ایسا کام نہ کرادے کہ جیسی مصیبت نوح کی قوم یا ہود کی قوم یا صالح کی قوم پر واقع ہوئی تھی ویسی ہی مصیبت تم پر واقع ہو۔ اور لوط کی قوم (کا زمانہ تو) تم سے کچھ دور نہیں
سورہ ہود، آیت 11:89