مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ق، آیت 15

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

افعيينا بالخلق الاول بل هم في لبس من خلق جديد

کیا ہم پہلی بار پیدا کرکے تھک گئے ہیں؟ (نہیں) بلکہ یہ ازسرنو پیدا کرنے میں شک میں (پڑے ہوئے) ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 45 میں سے آیت 15
  • پارہ 26
  • صفحہ 518

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی دوبارہ نئے سرے سے پیدا کرنے میں انہیں فضول دھوکا لگ رہا ہے۔ جس نے پہلی بار پیدا کیا اسے دوسری مرتبہ پیدا کر دینا کیامشکل ہے؟ کیا یہ گمان کرتے ہو کہ (معاذ اللہ) وہ پہلی دفعہ دنیا کو بنا کر تھک گیاہو گا؟ اس قادر مطلق کی نسبت ایسے توہمات قائم کرنا سخت جہالت اور گستاخی ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَفَعَيِينَاکیا بھلا ہم تھک گئے تھےafaʿayīnā
  2. بِٱلْخَلْقِتخلیق سےbil-khalqi
  3. ٱلْأَوَّلِ ۚپہلیl-awali
  4. بَلْبلکہbal
  5. هُمْوہhum
  6. فِىمیںfī
  7. لَبْسٍۢشک میں ہیںlabsin
  8. مِّنْسےmin
  9. خَلْقٍۢتخلیق کی طرفkhalqin
  10. جَدِيدٍۢنئیjadīdin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں