مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ق، آیت 16

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولقد خلقنا الانسان ونعلم ما توسوس به نفسه ونحن اقرب اليه من حبل الوريد

اور ہم ہی نے انسان کو پیدا کیا ہے اور جو خیالات اس کے دل میں گزرتے ہیں ہم ان کو جانتے ہیں۔ اور ہم اس کی رگ جان سے بھی اس سے زیادہ قریب ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 45 میں سے آیت 16
  • پارہ 26
  • صفحہ 519

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

(یعنی اسکے ہر قول و فعل سے ہم خبردار ہیں حتٰی کہ جو وساوس و خطرات اسکے دل میں گذرتے ہیں ان کا بھی ہم کو علم ہے۔ اَلَا یَعۡلَمُ مَنۡ خَلَقَ ؕ وَ ہُوَ اللَّطِیۡفُ الۡخَبِیۡرُ (الملک۔۱۴) ۔ گردن کی رگ مراد ہے جسے "شہ رگ" کہتےہیں اور جس کے کٹنے سے انسان مر جاتا ہے۔شاید یہ کنایہ ہو جان اور روح سے مطلب یہ ہوا کہ ہم (باعتبار علم کے) اسکی روح اور نفس سے بھی نزدیک تر ہیں۔ یعنی جیساعلم انسان کو اپنے احوال کا ہے ہم کو اس کا علم…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqad
  2. خَلَقْنَاپیدا کیا ہم نےkhalaqnā
  3. ٱلْإِنسَـٰنَانسان کوl-insāna
  4. وَنَعْلَمُاور ہم جانتے ہیںwanaʿlamu
  5. مَاکیاmā
  6. تُوَسْوِسُوسوسے آتے ہیں۔ کیا خیال آتے ہیںtuwaswisu
  7. بِهِۦاس کےbihi
  8. نَفْسُهُۥ ۖنفس میں۔ اس کے دل میںnafsuhu
  9. وَنَحْنُاور ہمwanaḥnu
  10. أَقْرَبُزیادہ قریب ہیںaqrabu
  11. إِلَيْهِاس کی طرفilayhi
  12. مِنْسےmin
  13. حَبْلِḥabli
  14. ٱلْوَرِيدِشہ رگ سے بھی زیادہ۔ رگ جان سے بھی بڑھ کرl-warīdi

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں