مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ق، آیت 45

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

نحن اعلم بما يقولون وما انت عليهم بجبار فذكر بالقران من يخاف وعيد

یہ لوگ جو کچھ کہتے ہیں ہمیں خوب معلوم ہے اور تم ان پر زبردستی کرنے والے نہیں ہو۔ پس جو ہمارے (عذاب کی) وعید سے ڈرے اس کو قرآن سے نصیحت کرتے رہو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 45 میں سے آیت 45
  • پارہ 26
  • صفحہ 520

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جو لوگ حشر کا انکار کرتے اور واہی تباہی کلمات بکتے ہیں بکنے دو۔ اور ان کا معاملہ ہمارے سپرد کرو۔ ہم کو سب معلوم ہے جو کچھ وہ کہتے ہیں۔ آپ کا یہ منصب نہیں کہ زور زبردستی سے ہر ایک کو یہ باتیں منوا کر چھوڑیں۔ ہاں قرآن سنا سنا کر بالخصوص اُنکو نصیحت اور فہمائش کرتے رہئے۔ جواللہ کے ڈرانے سے ڈرتے ہیں۔ ان معاندین کے پیچھے زیادہ نہ پڑیے۔ تمَّ سورۃ قٓ والحمد لِلہ۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. نَّحْنُہمnaḥnu
  2. أَعْلَمُزیادہ جانتے ہیںaʿlamu
  3. بِمَاساتھ اس کے جوbimā
  4. يَقُولُونَ ۖوہ کہتے ہیںyaqūlūna
  5. وَمَآاور نہیںwamā
  6. أَنتَتوanta
  7. عَلَيْهِمان پرʿalayhim
  8. بِجَبَّارٍۢ ۖزبردست۔ جبر کرنے والاbijabbārin
  9. فَذَكِّرْپس نصیحت کروfadhakkir
  10. بِٱلْقُرْءَانِساتھ قرآن کےbil-qur'āni
  11. مَناسے جوman
  12. يَخَافُڈرتا ہوyakhāfu
  13. وَعِيدِمیری وعید سےwaʿīdi

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں