مواد پر جائیں
Quran Maqasid

جَبّار

قرآن میں جبار

معنی: متکبر

جبار قرآن کی 9 سورتوں کی 10 آیات میں 10 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
10
آیات
10
سورتیں
9
مادّہ
ج ب ر

جَبّار

اسم · 10 بار

معنی: متکبر · دوسرے تراجم: زبردست لوگوں کی, جبار۔ ظالم, ظالم / جبار, سرکش ہو کر

قرآن میں صورتیں

  • جَبَّارٍ ×3
  • جَبَّارًا ×3
  • جَبَّارِينَ ×2
  • بِجَبَّارٍ ×1
  • ٱلْجَبَّارُ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

أصل الجبر: إصلاح الشيء بضرب من القهر، يقال: جبرته فانجبر واجتبر، وقد قيل:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الجبر في أصل اللغة: إصلاح الشيء بضرب من القهر، ويقال تارة لمجرد الإصلاح. وعليه قول علي رضي الله عنه: «يا جابر كل كسير ومسهل كل عسير». وقالوا للخبز: جابر بن حبة، وأخرى لمجرد القهر؛ وعليه قوله عليه الصلاة والسلام: «لا جبر ولا تفويض». قال: [من الكامل]

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ج ب ر پر مکمل اندراجات

جبار والی آیات

10 میں سے آیات 1–10

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہ کہنے لگے کہ موسیٰ! وہاں تو بڑے زبردست لوگ (رہتے) ہیں اور جب تک وہ اس سرزمین سے نکل نہ جائیں ہم وہاں جا نہیں سکتے ہاں اگر وہ وہاں سے نکل جائیں تو ہم جا داخل ہوں گے

    سورہ مائدہ، آیت 5:22
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہ (وہی) عاد ہیں جنہوں نے خدا کی نشانیوں سے انکار کیا اور اس کے پیغمبروں کی نافرمانی کی اور ہر متکبر وسرکش کا کہا مانا

    سورہ ہود، آیت 11:59
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور پیغمبروں نے (خدا سے اپنی) فتح چاہی تو ہر سرکش ضدی نامراد رہ گیا

    سورہ ابراہیم، آیت 14:15
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ماں باپ کے ساتھ نیکی کرنے والے تھے اور سرکش اور نافرمان نہیں تھے

    سورہ مریم، آیت 19:14
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور (مجھے) اپنی ماں کے ساتھ نیک سلوک کرنے والا (بنایا ہے) اور سرکش وبدبخت نہیں بنایا

    سورہ مریم، آیت 19:32
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب (کسی کو) پکڑتے ہو تو ظالمانہ پکڑتے ہو

    سورہ شعراء، آیت 26:130
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جب موسٰی نے ارادہ کیا کہ اس شخص کو جو ان دونوں کا دشمن تھا پکڑ لیں تو وہ (یعنی موسٰی کی قوم کا آدمی) بول اُٹھا کہ جس طرح تم نے کل ایک شخص کو مار ڈالا تھا اسی طرح چاہتے ہو کہ مجھے بھی مار ڈالو۔ تم تو یہی چاہتے ہو کہ ملک میں ظلم وستم کرتے پھرو اور یہ نہیں چاہتے ہو کہ نیکو کاروں میں ہو

    سورہ قصص، آیت 28:19
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو لوگ بغیر اس کے کہ ان کے پاس کوئی دلیل آئی ہو خدا کی آیتوں میں جھگڑتے ہیں۔ خدا کے نزدیک اور مومنوں کے نزدیک یہ جھگڑا سخت ناپسند ہے۔ اسی طرح خدا ہر متکبر سرکش کے دل پر مہر لگا دیتا ہے

    سورہ مومن، آیت 40:35
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہ لوگ جو کچھ کہتے ہیں ہمیں خوب معلوم ہے اور تم ان پر زبردستی کرنے والے نہیں ہو۔ پس جو ہمارے (عذاب کی) وعید سے ڈرے اس کو قرآن سے نصیحت کرتے رہو

    سورہ ق، آیت 50:45
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہی خدا ہے جس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ بادشاہ (حقیقی) پاک ذات (ہر عیب سے) سلامتی امن دینے والا نگہبان غالب زبردست بڑائی والا۔ خدا ان لوگوں کے شریک مقرر کرنے سے پاک ہے

    سورہ حشر، آیت 59:23