مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نجم، آیت 31

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولله ما في السماوات وما في الارض ليجزي الذين اساءوا بما عملوا ويجزي الذين احسنوا بالحسنى

اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب خدا ہی کا ہے (اور اس نے خلقت کو) اس لئے (پیدا کیا ہے) کہ جن لوگوں نے برے کام کئے ان کو ان کے اعمال کا (برا) بدلا دے اور جنہوں نے نیکیاں کیں ان کو نیک بدلہ دے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 62 میں سے آیت 31
  • پارہ 27
  • صفحہ 527

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی ہر شخص کا حال اس کو معلوم اور زمین و آسمان کی ہر چیز پر اس کا قبضہ۔ پھر نیک و بد کا بدلہ دینے سے کیا چیز مانع ہوسکتی ہے۔ بلکہ غور سے دیکھو تو زمین و آسمان کا یہ سارا کارخانہ پیدا ہی اس لئے کیا ہے کہ اس کے نتیجہ میں زندگی کا ایک دوسرا غیر فانی سلسلہ قائم کیا جائے جہاں بروں کو ان کی برائی کا بدلہ ملے اور نیکوں کے ساتھ ان کی بھلائی کے صلہ میں بھلائی کی جائے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلِلَّهِاور اللہ ہی کے لیے ہےwalillahi
  2. مَاجو کچھmā
  3. فِىمیں ہےfī
  4. ٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوںl-samāwāti
  5. وَمَااور جو کچھwamā
  6. فِىمیں ہےfī
  7. ٱلْأَرْضِزمینl-arḍi
  8. لِيَجْزِىَتاکہ بدلہ دےliyajziya
  9. ٱلَّذِينَان لوگوں کوalladhīna
  10. أَسَـٰٓـُٔوا۟جنہوں نے برا کیاasāū
  11. بِمَاساتھ اس کے جوbimā
  12. عَمِلُوا۟انہوں نے کام کیےʿamilū
  13. وَيَجْزِىَاور جزا دےwayajziya
  14. ٱلَّذِينَان لوگوں کوalladhīna
  15. أَحْسَنُوا۟جنہوں نے اچھا کیاaḥsanū
  16. بِٱلْحُسْنَىساتھ بھلائی کےbil-ḥus'nā

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں