مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حدید، آیت 14

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ينادونهم الم نكن معكم قالوا بلى ولكنكم فتنتم انفسكم وتربصتم وارتبتم وغرتكم الاماني حتى جاء امر الله وغركم بالله الغرور

تو منافق لوگ مومنوں سے کہیں گے کہ کیا ہم (دنیا میں) تمہارے ساتھ نہ تھے وہ کہیں گے کیوں نہیں تھے۔ لیکن تم نے خود اپنے تئیں بلا میں ڈالا اور (ہمارے حق میں حوادث کے) منتظر رہے اور (اسلام میں) شک کیا اور (لاطائل) آرزوؤں نے تم کو دھوکہ دیا یہاں تک کہ خدا کا حکم آ پہنچا اور خدا کے بارے میں تم کو (شیطان) دغاباز دغا دیتا رہا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 29 میں سے آیت 14
  • پارہ 27
  • صفحہ 539

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

قصہ یہ ہے کہ کھلے ہوئے کافر پُل صراط پر نہیں چلیں گے۔ بلکہ پہلے ہی دوزخ میں اس کے دروازوں سے دھکیل دیئے جائیں گے ہاں جو کسی نبی کی امت میں ہیں سچے یا کچے انہیں پل صراط سے گذرنے کا حکم ہوگا۔ اس پر چڑھنے سے پہلے ایک سخت اندھیری لوگوں کو گھیر لے گی۔ اس وقت ایمان والوں کے ساتھ روشنی ہوگی۔ منافق بھی ان کی روشنی میں پیچھے پیچھے چلنا چاہیں گے لیکن مومن جلد آگے بڑھ جائیں گے اس لئے ان کی روشنی منافقین سے دور ہوتی جائے گی۔ تب…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يُنَادُونَهُمْوہ پکاریں گے ان کوyunādūnahum
  2. أَلَمْکیا نہalam
  3. نَكُنتھے ہمnakun
  4. مَّعَكُمْ ۖتمہارے ساتھmaʿakum
  5. قَالُوا۟وہ کہیں گےqālū
  6. بَلَىٰکیوں نہیںbalā
  7. وَلَـٰكِنَّكُمْلیکن تم نےwalākinnakum
  8. فَتَنتُمْفتنے میں ڈالا تم نےfatantum
  9. أَنفُسَكُمْاپنے نفسوں کوanfusakum
  10. وَتَرَبَّصْتُمْاور موقعہ پرستی کی تم نےwatarabbaṣtum
  11. وَٱرْتَبْتُمْاور شک میں پڑے رہے تمwa-ir'tabtum
  12. وَغَرَّتْكُمُاور دھوکے میں ڈالا تم کوwagharratkumu
  13. ٱلْأَمَانِىُّخواہشات نےl-amāniyu
  14. حَتَّىٰیہاں تک کہḥattā
  15. جَآءَآگیاjāa
  16. أَمْرُفیصلہamru
  17. ٱللَّهِاللہ کاl-lahi
  18. وَغَرَّكُماور دھوکے میں ڈالا تم کوwagharrakum
  19. بِٱللَّهِاللہ کے بارے میںbil-lahi
  20. ٱلْغَرُورُبڑے دھوکے باز نےl-gharūru

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں