مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حدید، آیت 16

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الم يان للذين امنوا ان تخشع قلوبهم لذكر الله وما نزل من الحق ولا يكونوا كالذين اوتوا الكتاب من قبل فطال عليهم الامد فقست قلوبهم وكثير منهم فاسقون

کیا ابھی تک مومنوں کے لئے اس کا وقت نہیں آیا کہ خدا کی یاد کرنے کے وقت اور (قرآن) جو (خدائے) برحق (کی طرف) سے نازل ہوا ہے اس کے سننے کے وقت ان کے دل نرم ہوجائیں اور وہ ان لوگوں کی طرف نہ ہوجائیں جن کو (ان سے) پہلے کتابیں دی گئی تھیں۔ پھر ان پر زمان طویل گزر گیا تو ان کے دل سخت ہوگئے۔ اور ان میں سے اکثر نافرمان ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 29 میں سے آیت 16
  • پارہ 27
  • صفحہ 539

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی وقت آگیا ہے کہ مومنین کے دل قرآن اور اللہ کی یاد اور اس کے سچے دین کے سامنے جھک جائیں۔ اور نرم ہو کر گڑگڑانے لگیں۔ یعنی ایمان وہ ہی ہے کہ دل نرم ہو۔ نصیحت اور خدا کی یاد کا اثر جلد قبول کرے۔ شروع میں اہل کتاب یہ باتیں پیغمبروں کی صحبت میں پاتے تھے۔ مدت کے بعد غفلت چھاتی گئ۔ دل سخت ہوگئے وہ بات نہ رہی۔ اکثروں نے سخت سرکشی اور نافرمانیاں شروع کردیں۔ اب مسلمانوں کی باری آئی ہے کہ وہ اپنے پیغمبر کی صحبت میں رہ کر…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ أَلَمْکیا نہیںalam
  2. يَأْنِوقت آیاyani
  3. لِلَّذِينَان لوگوں کے لیےlilladhīna
  4. ءَامَنُوٓا۟جو ایمان لائے ہیںāmanū
  5. أَنکہan
  6. تَخْشَعَجھک جائیںtakhshaʿa
  7. قُلُوبُهُمْان کے دلqulūbuhum
  8. لِذِكْرِذکر کے لیےlidhik'ri
  9. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  10. وَمَااور جو کچھwamā
  11. نَزَلَاتراnazala
  12. مِنَمیں سےmina
  13. ٱلْحَقِّحقl-ḥaqi
  14. وَلَااور نہwalā
  15. يَكُونُوا۟وہ ہوںyakūnū
  16. كَٱلَّذِينَان لوگوں کی طرحka-alladhīna
  17. أُوتُوا۟جو دیئے گئےūtū
  18. ٱلْكِتَـٰبَکتابl-kitāba
  19. مِناس سےmin
  20. قَبْلُقبلqablu
  21. فَطَالَتو لمبی ہوگئیfaṭāla
  22. عَلَيْهِمُان پرʿalayhimu
  23. ٱلْأَمَدُمدتl-amadu
  24. فَقَسَتْتو سخت ہوگئےfaqasat
  25. قُلُوبُهُمْ ۖان کے دلqulūbuhum
  26. وَكَثِيرٌۭاور بہت سےwakathīrun
  27. مِّنْهُمْان میں سےmin'hum
  28. فَـٰسِقُونَنافرمان ہیںfāsiqūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں