تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
جب کوئی نہ تھا، وہ موجود تھا، اور کوئی نہ رہے وہ موجود رہے گا۔ ہر چیز کا وجود و ظہور اس کے وجود سے ہے۔ لہذا اس کا وجود اگر ظاہر و باہر نہ ہوتو اور کس کا ہوگا۔ عرش سے فرش تک اور ذرہ سے آفتاب تک ہر چیز کی ہستی اس کی ہستی کی روشن دلیل ہے لیکن اسی کے ساتھ اس کی کُنہ ذات اور حقائق صفات تک عقل و ادراک کی رسائی نہیں۔ کسی ایک صفت کا احاطہ بھی کوئی نہیں کرسکتا نہ اپنے قیاس و رائے سے اس کی کچھ کیفیت بیان کرسکتا ہے۔ بایں لحاظ…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں