مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حدید، آیت 4

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

هو الذي خلق السماوات والارض في ستة ايام ثم استوى على العرش يعلم ما يلج في الارض وما يخرج منها وما ينزل من السماء وما يعرج فيها وهو معكم اين ما كنتم والله بما تعملون بصير

وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا پھر عرش پر جا ٹھہرا۔ جو چیز زمین میں داخل ہوتی اور جو اس سے نکلتی ہے اور جو آسمان سے اُترتی اور جو اس کی طرف چڑھتی ہے سب اس کو معلوم ہے۔ اور تم جہاں کہیں ہو وہ تمہارے ساتھ ہے۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس کو دیکھ رہا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 29 میں سے آیت 4
  • پارہ 27
  • صفحہ 538

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اس کا بیان سورۃ اعراف میں آٹھویں پارے کے ختم سے کچھ پہلے گذرچکا ہے۔ مثلاً بارش کا پانی اور بیج زمین کے اندر جاتا ہے۔ اور کھیتی درخت وغیرہ اس سے باہر نکلتے ہیں۔ اس کا بیان سورۃ "سبا" میں گذر چکا۔ آسمان کی طرف سے اترتے ہیں فرشتے، احکام، قضاء قدر کے فیصلے، اور بارش وغیرہ اور چڑھتے ہیں بندوں کے اعمال اور ملائکۃ اللہ۔ یعنی کسی وقت تم سے غائب نہیں۔ بلکہ جہاں کہیں تم ہو اور جس حال میں ہو، وہ خوب جانتا ہے اور تمام کھلے چھپے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. هُوَوہhuwa
  2. ٱلَّذِىاللہ وہ ذات ہےalladhī
  3. خَلَقَجس نے پیدا کیاkhalaqa
  4. ٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کوl-samāwāti
  5. وَٱلْأَرْضَاور زمین کوwal-arḍa
  6. فِىمیںfī
  7. سِتَّةِچھsittati
  8. أَيَّامٍۢدنوںayyāmin
  9. ثُمَّپھرthumma
  10. ٱسْتَوَىٰجلوہ فرما ہواis'tawā
  11. عَلَىپرʿalā
  12. ٱلْعَرْشِ ۚعرشl-ʿarshi
  13. يَعْلَمُوہ جانتا ہےyaʿlamu
  14. مَاجو کچھmā
  15. يَلِجُداخل ہوتا ہےyaliju
  16. فِىمیںfī
  17. ٱلْأَرْضِزمینl-arḍi
  18. وَمَااور جو کچھwamā
  19. يَخْرُجُنکلتا ہےyakhruju
  20. مِنْهَااس میں سےmin'hā
  21. وَمَااور جو کچھwamā
  22. يَنزِلُاترتا ہےyanzilu
  23. مِنَسےmina
  24. ٱلسَّمَآءِآسمانl-samāi
  25. وَمَااور جو کچھwamā
  26. يَعْرُجُچڑھتا ہےyaʿruju
  27. فِيهَا ۖاس میںfīhā
  28. وَهُوَاور وہwahuwa
  29. مَعَكُمْتمہارے ساتھ ہےmaʿakum
  30. أَيْنَجہاں کہیںayna
  31. مَاmā
  32. كُنتُمْ ۚتم ہوتے ہوkuntum
  33. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  34. بِمَاساتھ اس کےbimā
  35. تَعْمَلُونَجو تم عمل کرتے ہوtaʿmalūna
  36. بَصِيرٌۭدیکھنے والا ہےbaṣīrun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں