مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مجادلہ، آیت 18

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يوم يبعثهم الله جميعا فيحلفون له كما يحلفون لكم ويحسبون انهم على شيء الا انهم هم الكاذبون

جس دن خدا ان سب کو جلا اٹھائے گا تو جس طرح تمہارے سامنے قسمیں کھاتے (اسی طرح) خدا کے سامنے قسمیں کھائیں گے اور خیال کریں گے کہ (ایسا کرنے سے) کام لے نکلے ہیں۔ دیکھو یہ جھوٹے (اور برسر غلط) ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 22 میں سے آیت 18
  • پارہ 28
  • صفحہ 544

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی یہاں کی عادت پڑی ہوئی وہاں بھی نہ جائیگی۔ جس طرح تمہارے سامنے جھوٹ بول کر بچ جاتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہم بڑے ہوشیار ہیں اور بڑی اچھی چال چل رہے ہیں، اللہ کے سامنے بھی جھوٹی قسمیں کھانے کو تیار ہو جائیں گے کہ پروردگار! ہم تو ایسے نہ تھے، ویسے تھے۔ شاید وہاں بھی خیال ہو کہ اتنا کہہ دینے سے رہائی ہوجائیگی۔ بیشک اصل اور ڈبل جھوٹا وہ ہی ہے جو خدا کے سامنے بھی جھوٹ کہنے سے نہ شرمائے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَوْمَجس دنyawma
  2. يَبْعَثُهُمُاٹھائے گا ان کوyabʿathuhumu
  3. ٱللَّهُاللہl-lahu
  4. جَمِيعًۭاسب کے سب کوjamīʿan
  5. فَيَحْلِفُونَپھر وہ قسمیں کھائیں گےfayaḥlifūna
  6. لَهُۥاس کے لیےlahu
  7. كَمَاجیسا کہkamā
  8. يَحْلِفُونَوہ قسمیں کھاتے ہیںyaḥlifūna
  9. لَكُمْ ۖتمہارے لیےlakum
  10. وَيَحْسَبُونَاور وہ سمجھتے ہیںwayaḥsabūna
  11. أَنَّهُمْبیشک وہannahum
  12. عَلَىٰاوپرʿalā
  13. شَىْءٍ ۚایک چیز کے ہیںshayin
  14. أَلَآخبردارalā
  15. إِنَّهُمْبیشک وہinnahum
  16. هُمُوہیhumu
  17. ٱلْكَـٰذِبُونَجھوٹے ہیںl-kādhibūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں