مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مجادلہ، آیت 17

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

لن تغني عنهم اموالهم ولا اولادهم من الله شيئا اولئك اصحاب النار هم فيها خالدون

خدا کے (عذاب کے) سامنے نہ تو ان کا مال ہی کچھ کام آئے گا اور نہ اولاد ہی (کچھ فائدہ دے گی) ۔ یہ لوگ اہل دوزخ ہیں اس میں ہمیشہ (جلتے) رہیں گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 22 میں سے آیت 17
  • پارہ 28
  • صفحہ 544

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جھوٹی قسمیں کھا کر مسلمانوں کے ہاتھوں سے اپنی جان و مال کو بچاتے ہیں اور اپنے کو مسلمان ظاہر کرکے دوستی کے پیرایہ میں دوسروں کو اللہ کی راہ پر آنے سے روکتے ہیں۔ سو یاد رہے کہ یہ لوگ اس طرح کچھ عزت نہیں پاسکتے۔ سخت ذلت کے عذاب میں گرفتار ہو کر رہینگے اور جب سزا کا وقت آئے گا، اللہ کے ہاتھ سے کوئی نہ بچا سکے گا۔ نہ مال کام آئے گا نہ اولاد، جنکی حفاظت کے لئے جھوٹی قسمیں کھاتے پھرتے ہیں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. لَّنہرگز نہlan
  2. تُغْنِىَکام آئیں گےtugh'niya
  3. عَنْهُمْان کوʿanhum
  4. أَمْوَٰلُهُمْان کے مالamwāluhum
  5. وَلَآاور نہwalā
  6. أَوْلَـٰدُهُمان کی اولادawlāduhum
  7. مِّنَسےmina
  8. ٱللَّهِاللہ (سے)l-lahi
  9. شَيْـًٔا ۚکچھ بھیshayan
  10. أُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگulāika
  11. أَصْحَـٰبُساتھی ہیںaṣḥābu
  12. ٱلنَّارِ ۖآگ کےl-nāri
  13. هُمْوہhum
  14. فِيهَااس میںfīhā
  15. خَـٰلِدُونَہمیشہ رہنے والے ہیںkhālidūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں