مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حشر، آیت 10

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

والذين جاءوا من بعدهم يقولون ربنا اغفر لنا ولاخواننا الذين سبقونا بالايمان ولا تجعل في قلوبنا غلا للذين امنوا ربنا انك رءوف رحيم

اور (ان کے لئے بھی) جو ان (مہاجرین) کے بعد آئے (اور) دعا کرتے ہیں کہ اے پروردگار ہمارے اور ہمارے بھائیوں کے جو ہم سے پہلے ایمان لائے ہیں گناہ معاف فرما اور مومنوں کی طرف سے ہمارے دل میں کینہ (وحسد) نہ پیدا ہونے دے۔ اے ہمارے پروردگار تو بڑا شفقت کرنے والا مہربان ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 24 میں سے آیت 10
  • پارہ 28
  • صفحہ 547

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی ان مہاجرین و انصار کے بعد عالمِ وجود میں آئے، یا ان کے بعد حلقہ اسلام میں آئے یا مہاجرین سابقین کے بعد ہجرت کرکے مدینہ آئے۔ والظاہر ہوالاوّل۔ یعنی سابقین کے لئے دعاء مغفرت کرتے ہیں اور کسی مسلمان بھائی کی طرف سے دل میں بیر اور بغض نہیں رکھتے۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں کہ "یہ آیت سب مسلمانوں کے واسطے ہے جو اگلوں کا حق مانیں اور انہی کے پیچھے چلیں اور ان سے بیر نہ رکھیں"۔ امام مالکؒ نے یہیں سے فرمایا کہ جو شخص…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīna
  2. جَآءُوجو آئےjāū
  3. مِنۢmin
  4. بَعْدِهِمْان کے بعدbaʿdihim
  5. يَقُولُونَوہ کہتے ہیںyaqūlūna
  6. رَبَّنَااے ہمارے رب- ہم کوrabbanā
  7. ٱغْفِرْبخش دےigh'fir
  8. لَنَااور ہمارےlanā
  9. وَلِإِخْوَٰنِنَابھائیوں کوwali-ikh'wāninā
  10. ٱلَّذِينَوہ جوalladhīna
  11. سَبَقُونَاسبقت لے گئے ہم سےsabaqūnā
  12. بِٱلْإِيمَـٰنِایمان میںbil-īmāni
  13. وَلَااور نہwalā
  14. تَجْعَلْتو ڈالtajʿal
  15. فِىمیںfī
  16. قُلُوبِنَاہمارے دلوں میںqulūbinā
  17. غِلًّۭابغضghillan
  18. لِّلَّذِينَان لوگوں کے لیےlilladhīna
  19. ءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanū
  20. رَبَّنَآاے ہمارے ربrabbanā
  21. إِنَّكَبیشک توinnaka
  22. رَءُوفٌۭشفقت کرنے والاraūfun
  23. رَّحِيمٌمہربان ہےraḥīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں