مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حشر، آیت 2

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

هو الذي اخرج الذين كفروا من اهل الكتاب من ديارهم لاول الحشر ما ظننتم ان يخرجوا وظنوا انهم مانعتهم حصونهم من الله فاتاهم الله من حيث لم يحتسبوا وقذف في قلوبهم الرعب يخربون بيوتهم بايديهم وايدي المؤمنين فاعتبروا يا اولي الابصار

وہی تو ہے جس نے کفار اہل کتاب کو حشر اول کے وقت ان کے گھروں سے نکال دیا۔ تمہارے خیال میں بھی نہ تھا کہ وہ نکل جائیں گے اور وہ لوگ یہ سمجھے ہوئے تھے کہ ان کے قلعے ان کو خدا (کے عذاب) سے بچا لیں گے۔ مگر خدا نے ان کو وہاں سے آ لیا جہاں سے ان کو گمان بھی نہ تھا۔ اور ان کے دلوں میں دہشت ڈال دی کہ اپنے گھروں کو خود اپنے ہاتھوں اور مومنوں کے ہاتھوں سے اُجاڑنے لگے تو اے (بصیرت کی) آنکھیں رکھنے والو عبرت پکڑو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 24 میں سے آیت 2
  • پارہ 28
  • صفحہ 545

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

مدینہ سے مشرقی جانب چند میل کے فاصلہ پر ایک قوم یہود بستی تھی جس کو "بنی نضیر" کہتے تھے۔ یہ لوگ بڑے جتھے والے اور سرمایہ دار تھے، اپنے مضبوط قلعوں پر ان کو ناز تھا۔ حضورﷺ جب ہجرت کرکے مدینہ تشریف لائے تو شروع میں انہوں نے آپﷺ سے صلح کا معاہدہ کرلیا، کہ ہم آپ کے مقابلہ پر کسی کی مدد نہ کریں گے۔ پھر مکہ کے کافروں سے نامہ و پیام کرنے لگے۔ حتّٰی کہ ان کے ایک بڑے سردارکعب بن اشرف نے چالیس سواروں کے ساتھ مکہ پہنچ کر بیت…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. هُوَوہ اللہhuwa
  2. ٱلَّذِىٓوہ ذات ہےalladhī
  3. أَخْرَجَجس نے نکال دیاakhraja
  4. ٱلَّذِينَان لوگوں کوalladhīna
  5. كَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarū
  6. مِنْسےmin
  7. أَهْلِاہلahli
  8. ٱلْكِتَـٰبِکتاب میں (سے)l-kitābi
  9. مِنسےmin
  10. دِيَـٰرِهِمْان کے گھروں (سے)diyārihim
  11. لِأَوَّلِپہلے ہیli-awwali
  12. ٱلْحَشْرِ ۚحشر میں۔ پہلی بھیڑ میںl-ḥashri
  13. مَانہیںmā
  14. ظَنَنتُمْتم نے گمان کیاẓanantum
  15. أَنکہan
  16. يَخْرُجُوا۟ ۖوہ نکل جائیں گےyakhrujū
  17. وَظَنُّوٓا۟اور وہ سمجھ رہے تھےwaẓannū
  18. أَنَّهُمکہ بیشک وہannahum
  19. مَّانِعَتُهُمْبچانے والے ہیں ان کوmāniʿatuhum
  20. حُصُونُهُمان کے قلعےḥuṣūnuhum
  21. مِّنَmina
  22. ٱللَّهِاللہ سےl-lahi
  23. فَأَتَىٰهُمُپس آیا ان کے پاسfa-atāhumu
  24. ٱللَّهُاللہl-lahu
  25. مِنْسےmin
  26. حَيْثُجہاں سےḥaythu
  27. لَمْنہیںlam
  28. يَحْتَسِبُوا۟ ۖانہوں نے خیال ہی کیاyaḥtasibū
  29. وَقَذَفَاور اس نے ڈال دیاwaqadhafa
  30. فِىمیںfī
  31. قُلُوبِهِمُان کے دلوں میںqulūbihimu
  32. ٱلرُّعْبَ ۚرعبl-ruʿ'ba
  33. يُخْرِبُونَوہ برباد کررہے تھےyukh'ribūna
  34. بُيُوتَهُماپنے گھروں کوbuyūtahum
  35. بِأَيْدِيهِمْاپنے ہاتھوں سےbi-aydīhim
  36. وَأَيْدِىاور ہاتھوں سےwa-aydī
  37. ٱلْمُؤْمِنِينَمومنوں کےl-mu'minīna
  38. فَٱعْتَبِرُوا۟پس عبرت پکڑوfa-iʿ'tabirū
  39. يَـٰٓأُو۟لِىاے والوyāulī
  40. ٱلْأَبْصَـٰرِآنکھوں (والو )l-abṣāri

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں