مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حشر، آیت 5

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ما قطعتم من لينة او تركتموها قائمة على اصولها فباذن الله وليخزي الفاسقين

(مومنو) کھجور کے جو درخت تم نے کاٹ ڈالے یا ان کو اپنی جڑوں پر کھڑا رہنے دیا سو خدا کے حکم سے تھا اور مقصود یہ تھا کہ وہ نافرمانوں کو رسوا کرے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 24 میں سے آیت 5
  • پارہ 28
  • صفحہ 546

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جب وہ لوگ قلعہ بند ہوگئے تو حضرت ﷺ نے اجازت دی کہ ان کے درخت کاٹے جائیں اور باغ اجاڑے جائیں تا اس کے درد سے باہر نکل کر لڑنے پر مجبور ہوں اور کھلی ہوئی جنگ کے وقت درختوں کی رکاوٹ باقی نہ رہے۔ اس پر کچھ درخت کاٹے گئے اور کچھ چھوڑ دیئے گئے کہ فتح کے بعد مسلمانوں کے کام آئیں گے۔ کافروں نے طعن کرنا شروع کیا کہ خود تو فساد سے منع کرتے ہیں، کیا درختوں کا کاٹنا اور جلانا فساد نہیں؟ اس پر یہ آیت اتری یعنی یہ سب کچھ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. مَاجو بھیmā
  2. قَطَعْتُمکاٹے تم نےqaṭaʿtum
  3. مِّنکےmin
  4. لِّينَةٍکھجور کے درختlīnatin
  5. أَوْیاaw
  6. تَرَكْتُمُوهَاتم نے چھوڑ دیا ان کوtaraktumūhā
  7. قَآئِمَةًکھڑے ہوئےqāimatan
  8. عَلَىٰٓپرʿalā
  9. أُصُولِهَاان کی جڑوں پرuṣūlihā
  10. فَبِإِذْنِتو ساتھ اذن کےfabi-idh'ni
  11. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  12. وَلِيُخْزِىَاور تاکہ وہ رسوا کرےwaliyukh'ziya
  13. ٱلْفَـٰسِقِينَفاسقوں کوl-fāsiqīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں