مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حشر، آیت 7

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ما افاء الله على رسوله من اهل القرى فلله وللرسول ولذي القربى واليتامى والمساكين وابن السبيل كي لا يكون دولة بين الاغنياء منكم وما اتاكم الرسول فخذوه وما نهاكم عنه فانتهوا واتقوا الله ان الله شديد العقاب

جو مال خدا نے اپنے پیغمبر کو دیہات والوں سے دلوایا ہے وہ خدا کے اور پیغمبر کے اور (پیغمبر کے) قرابت والوں کے اور یتیموں کے اور حاجتمندوں کے اور مسافروں کے لئے ہے۔ تاکہ جو لوگ تم میں دولت مند ہیں ان ہی کے ہاتھوں میں نہ پھرتا رہے۔ سو جو چیز تم کو پیغمبر دیں وہ لے لو۔ اور جس سے منع کریں (اس سے) باز رہو۔ اور خدا سے ڈرتے رہو۔ بےشک خدا سخت عذاب دینے والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 24 میں سے آیت 7
  • پارہ 28
  • صفحہ 546

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

پہلی آیت میں صرف اموال "بنی نضیر" کا ذکر تھا۔ اب اموال "فئ" کے متعلق عام ضابطہ بتلاتے ہیں۔ یعنی "فئ" پر قبضہ رسول کا اور رسول کے بعد امام کا کہ اسی پر یہ خرچ پڑتے ہیں۔ باقی اللہ کا ذکر تبرکًا ہوا۔ وہ تو سب ہی کا مالک ہے۔ ہاں کعبہ کا خرچ اور مسجدوں کا بھی جو اللہ کے نامزد ہیں ممکن ہے اس میں درج ہو۔ یعنی حضرت ﷺ کے قربت والوں کے۔ چنانچہ حضور ﷺ اپنے زمانہ میں اس مال میں سے ان کو بھی دیتے تھے۔ اور ان میں فقیر کی بھی قید…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. مَّآجوmā
  2. أَفَآءَپلٹایاafāa
  3. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  4. عَلَىٰپرʿalā
  5. رَسُولِهِۦاپنے رسول (پر)rasūlihi
  6. مِنْسےmin
  7. أَهْلِوالوں میں سےahli
  8. ٱلْقُرَىٰبستی (والوں میں سے)l-qurā
  9. فَلِلَّهِپس اللہ کے لیے ہےfalillahi
  10. وَلِلرَّسُولِاور رسول کے لیےwalilrrasūli
  11. وَلِذِىاور کے لیےwalidhī
  12. ٱلْقُرْبَىٰرشتہ داروں (کے لیے)l-qur'bā
  13. وَٱلْيَتَـٰمَىٰاور یتیموں کے لیےwal-yatāmā
  14. وَٱلْمَسَـٰكِينِاور مسکینوں کے لیےwal-masākīni
  15. وَٱبْنِاورwa-ib'ni
  16. ٱلسَّبِيلِمسافروں کے لیےl-sabīli
  17. كَىْتاکہkay
  18. لَانہlā
  19. يَكُونَہوyakūna
  20. دُولَةًۢگھومتے رہنا۔ گردش کرناdūlatan
  21. بَيْنَدرمیانbayna
  22. ٱلْأَغْنِيَآءِمال داروں کے۔ غنی لوگوں کےl-aghniyāi
  23. مِنكُمْ ۚتم میں سےminkum
  24. وَمَآاور جوwamā
  25. ءَاتَىٰكُمُدیں تم کوātākumu
  26. ٱلرَّسُولُرسولl-rasūlu
  27. فَخُذُوهُپس لے لو اس کوfakhudhūhu
  28. وَمَااور جس چیز سےwamā
  29. نَهَىٰكُمْروکیں تم کوnahākum
  30. عَنْهُاس سےʿanhu
  31. فَٱنتَهُوا۟ ۚپس رک جاؤfa-intahū
  32. وَٱتَّقُوا۟اور ڈروwa-ittaqū
  33. ٱللَّهَ ۖاللہ سےl-laha
  34. إِنَّبےشکinna
  35. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  36. شَدِيدُسختshadīdu
  37. ٱلْعِقَابِسزا دینے والا ہےl-ʿiqābi

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں