مواد پر جائیں
Quran Maqasid

أَفاءَ

قرآن میں أفاء

معنی: لوٹایا

أفاء قرآن کی 2 سورتوں کی 3 آیات میں 3 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
3
آیات
3
سورتیں
2
مادّہ
ف ي أ

أَفاءَ

فعل · 3 بار

معنی: لوٹایا · دوسرے تراجم: پھیر لایا, پلٹایا

قرآن میں صورتیں

  • أَفَآءَ ×3

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الفيء والفيئة: الرجوع إلى حالة محمودة. قال تعالى: حتى تفيء إلى أمر الله فإن فاءت

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿حتى تفيء إلى أمر الله﴾ [الحجرات: 9] أي ترجع؛ يقال: فاء يفيء فيئا وفيوءا وفيئة أي رجع، ومنه الفيء وهو الظل بعد الزوال خاصة، والناس يطلقونه على مطلق الظل، وخطأهم يعقوب ذاهبأ إلى أنه من الرجوع ولا رجوع إلا بعد زوال الشمس من جانب المشرق إلى جانب المغرب.

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ف ي أ پر مکمل اندراجات

أفاء والی آیات

3 میں سے آیات 1–3

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اے پیغمبر ہم نے تمہارے لئے تمہاری بیویاں جن کو تم نے ان کے مہر دے دیئے ہیں حلال کردی ہیں اور تمہاری لونڈیاں جو خدا نے تم کو (کفار سے بطور مال غنیمت) دلوائی ہیں اور تمہارے چچا کی بیٹیاں اور تمہاری پھوپھیوں کی بیٹیاں اور تمہارے ماموؤں کی بیٹیاں اور تمہاری خالاؤں کی بیٹیاں جو تمہارے ساتھ وطن چھوڑ کر آئی ہیں (سب حلال ہیں) اور کوئی مومن عورت اگر اپنے تئیں پیغمبر کو بخش دے (یعنی مہر لینے کے بغیر نکاح میں آنا چاہے) بشرطیکہ پیغمبر بھی ان سے نکاح کرنا چاہیں (وہ بھی حلال ہے لیکن) یہ اجازت (اے محمدﷺ) خاص تم ہی کو ہے سب مسلمانوں کو نہیں۔ ہم نے ان کی بیویوں اور لونڈیوں کے بارے میں جو (مہر واجب الادا) مقرر کردیا ہے ہم کو معلوم ہے (یہ) اس لئے (کیا گیا ہے) کہ تم پر کسی طرح کی تنگی نہ رہے۔ اور خدا بخشنے والا مہربان ہے

    سورہ احزاب، آیت 33:50
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو (مال) خدا نے اپنے پیغمبر کو ان لوگوں سے (بغیر لڑائی بھڑائی کے) دلوایا ہے اس میں تمہارا کچھ حق نہیں کیونکہ اس کے لئے نہ تم نے گھوڑے دوڑائے نہ اونٹ لیکن خدا اپنے پیغمبروں کو جن پر چاہتا ہے مسلط کردیتا ہے۔ اور خدا ہر چیز پر قادر ہے

    سورہ حشر، آیت 59:6
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو مال خدا نے اپنے پیغمبر کو دیہات والوں سے دلوایا ہے وہ خدا کے اور پیغمبر کے اور (پیغمبر کے) قرابت والوں کے اور یتیموں کے اور حاجتمندوں کے اور مسافروں کے لئے ہے۔ تاکہ جو لوگ تم میں دولت مند ہیں ان ہی کے ہاتھوں میں نہ پھرتا رہے۔ سو جو چیز تم کو پیغمبر دیں وہ لے لو۔ اور جس سے منع کریں (اس سے) باز رہو۔ اور خدا سے ڈرتے رہو۔ بےشک خدا سخت عذاب دینے والا ہے

    سورہ حشر، آیت 59:7