مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انعام، آیت 10

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولقد استهزئ برسل من قبلك فحاق بالذين سخروا منهم ما كانوا به يستهزئون

اور تم سے پہلے بھی پیغمبروں کے ساتھ تمسخر ہوتے رہے ہیں سو جو لوگ ان میں سے تمسخر کیا کرتے تھے ان کو تمسخر کی سزا نے آگھیرا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 165 میں سے آیت 10
  • پارہ 7
  • صفحہ 129

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

معاندین کی فرمائشوں کا جواب دینے کے بعد حضور ﷺ کی تسلی کی جاتی ہے کہ آپ ان کے استہزاء اور تمسخر سے دلگیر نہ ہوں یہ کوئی نئی بات نہیں۔ انبیائے سابقین کو بھی ان ہی حالات سے دوچار ہونا پڑا ہے۔ پھر جو ان کے مکذبیں اور دشمنوں کا حشر ہوا سب کے سامنے ہے۔ ان کو بھی خدا اسی طرح سزا دے سکتا ہے جو اگلے مجرموں کو دی گئ۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَقَدِاور البتہ تحقیقwalaqadi
  2. ٱسْتُهْزِئَمذاق اڑایا گیاus'tuh'zi-a
  3. بِرُسُلٍۢکئی رسولوں کاbirusulin
  4. مِّنآپ سےmin
  5. قَبْلِكَپہلےqablika
  6. فَحَاقَتو گھیر لیاfaḥāqa
  7. بِٱلَّذِينَان لوگوں کوbi-alladhīna
  8. سَخِرُوا۟جنہوں نے مذاق اڑایاsakhirū
  9. مِنْهُمان میں سےmin'hum
  10. مَّاجوmā
  11. كَانُوا۟تھے وہkānū
  12. بِهِۦساتھ اس کےbihi
  13. يَسْتَهْزِءُونَوہ مذاق اڑاتےyastahziūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں