مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انعام، آیت 116

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١١٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وان تطع اكثر من في الارض يضلوك عن سبيل الله ان يتبعون الا الظن وان هم الا يخرصون

اور اکثر لوگ جو زمین پر آباد ہیں (گمراہ ہیں) اگر تم ان کا کہا مان لو گے تو وہ تمہیں خدا کا رستہ بھلا دیں گے یہ محض خیال کے پیچھے چلتے اور نرے اٹکل کے تیر چلاتے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 165 میں سے آیت 116
  • پارہ 8
  • صفحہ 142

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

مشاہدہ اور تاریخ بتلاتے ہیں کہ دنیا میں ہمیشہ فہیم، محقق اور بااصول آدمی تھوڑے رہے ہیں۔ اکثریت ان ہی لوگوں کی ہوتی ہے جو محض خیالی، بےاصول اور اٹکل پچو باتوں کی پیروی کرنے والے ہوں۔ اگر تم اسی اکثریت کا کہنا ماننے لگو اور بےاصول باتوں پر چلنا شروع کر دو تو خدا کی بتلائی ہوئی سیدھی راہ سے یقینًا بہک جاؤ گے۔ یہ آپ پر رکھ کر دوسروں کو سنایا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِناور اگرwa-in
  2. تُطِعْتم اطاعت کروtuṭiʿ
  3. أَكْثَرَاکثر (کی)akthara
  4. مَنجوman
  5. فِىمیںfī
  6. ٱلْأَرْضِزمین میں ہیںl-arḍi
  7. يُضِلُّوكَوہ بھٹکادیں گے تجھ کوyuḍillūka
  8. عَنسےʿan
  9. سَبِيلِراستےsabīli
  10. ٱللَّهِ ۚاللہ کےl-lahi
  11. إِننہیںin
  12. يَتَّبِعُونَوہ پیروی کرتےyattabiʿūna
  13. إِلَّامگرillā
  14. ٱلظَّنَّگمان کیl-ẓana
  15. وَإِنْاور نہیںwa-in
  16. هُمْوہhum
  17. إِلَّامگرillā
  18. يَخْرُصُونَقیاس آرائیاں کرتے ہیںyakhruṣūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں