مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انعام، آیت 123

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٢٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وكذلك جعلنا في كل قرية اكابر مجرميها ليمكروا فيها وما يمكرون الا بانفسهم وما يشعرون

اور اسی طرح ہم نے ہر بستی میں بڑے بڑے مجرم پیدا کئے کہ ان میں مکاریاں کرتے رہیں اور جو مکاریاں یہ کرتے ہیں ان کا نقصان انہیں کو ہے اور (اس سے) بےخبر ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 165 میں سے آیت 123
  • پارہ 8
  • صفحہ 143

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی کچھ آج روسائے مکہ ہی نہیں ہمیشہ کافروں کے سردار حیلےنکالتے رہے ہیں تاکہ عوام الناس پیغمبروں کے مطیع نہ ہوجائیں۔ جیسے فرعون نے معجزہ دیکھا تو حیلہ نکالا کہ سحر کے زور سےسلطنت لینا چاہتا ہے۔ لیکن ان کے یہ حیلے اور داؤ پیچ بحمد اللہ پکے ایمانداروں پر نہیں چلتے حیلہ کرنے والے اپنی عاقبت خراب کر کے خود اپنا ہی نقصان کرتے ہیں جس کا احساس انہیں اس وقت نہیں ہوتا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَكَذَٰلِكَاور اسی طرحwakadhālika
  2. جَعَلْنَابنادیا ہم نے / مقرر کردیا ہم نےjaʿalnā
  3. فِىمیںfī
  4. كُلِّہرkulli
  5. قَرْيَةٍبستیqaryatin
  6. أَكَـٰبِرَبڑے بڑےakābira
  7. مُجْرِمِيهَااس کے مجرموں کوmuj'rimīhā
  8. لِيَمْكُرُوا۟تاکہ وہ مکرو فریب کریںliyamkurū
  9. فِيهَا ۖاس میںfīhā
  10. وَمَااور نہیںwamā
  11. يَمْكُرُونَوہ چالیں چلتےyamkurūna
  12. إِلَّامگرillā
  13. بِأَنفُسِهِمْاپنے نفسوں کے ساتھbi-anfusihim
  14. وَمَااور نہیںwamā
  15. يَشْعُرُونَوہ شعور رکھتےyashʿurūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں