مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انعام، آیت 124

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٢٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واذا جاءتهم اية قالوا لن نؤمن حتى نؤتى مثل ما اوتي رسل الله الله اعلم حيث يجعل رسالته سيصيب الذين اجرموا صغار عند الله وعذاب شديد بما كانوا يمكرون

اور جب ان کے پاس کوئی آیت آتی ہے تو کہتے ہیں کہ جس طرح کی رسالت خدا کے پیغمبروں کو ملی ہے جب تک اسی طرح کی رسالت ہم کو نہ ملے ہم ہرگز ایمان نہیں لائیں گے اس کو خدا ہی خوب جانتا ہے کہ (رسالت کا کون سا محل ہے اور) وہ اپنی پیغمبری کسے عنایت فرمائے جو لوگ جرم کرتے ہیں ان کو خدا کے ہاں ذلّت اور عذابِ شدید ہوگا اس لیے کہ مکّاریاں کرتے تھے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 165 میں سے آیت 124
  • پارہ 8
  • صفحہ 143

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

ان کی مکاری اور متکبرانہ حیلہ جوئی کی ایک مثال یہ ہے کہ انبیاء علیہم السلام کے صدق کا جب کوئی نشان دیکھتے تو کہتے کہ ہم ان دلائل و نشانات کو نہیں جانتے۔ ہم تو اس وقت یقین کر سکتے ہیں جب ہمارے اوپر فرشتے نازل ہوں اور پیغمبروں کی طرح ہم بھی خدا کا پیغام سنیں یا خود حق تعالیٰ ہی ہماے سامنے آ جائیں۔ وَ قَالَ الَّذِیۡنَ لَا یَرۡجُوۡنَ لِقَآءَنَا لَوۡ لَاۤ اُنۡزِلَ عَلَیۡنَا الۡمَلٰٓئِکَۃُ اَوۡ نَرٰی رَبَّنَا ؕ لَقَدِ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِذَااور جبwa-idhā
  2. جَآءَتْهُمْآتی ہے ان کے پاسjāathum
  3. ءَايَةٌۭکوئی نشانیāyatun
  4. قَالُوا۟وہ کہتے ہیںqālū
  5. لَنہم ہرگز نہیںlan
  6. نُّؤْمِنَایمان لائیںnu'mina
  7. حَتَّىٰیہاں تک کہḥattā
  8. نُؤْتَىٰہم دیئے جائیںnu'tā
  9. مِثْلَمانند (اس کے)mith'la
  10. مَآجوmā
  11. أُوتِىَدیے گئےūtiya
  12. رُسُلُرسولrusulu
  13. ٱللَّهِ ۘاللہ کےl-lahi
  14. ٱللَّهُاللہ تعالیٰl-lahu
  15. أَعْلَمُزیادہ جانتا ہےaʿlamu
  16. حَيْثُجہاںḥaythu
  17. يَجْعَلُوہ ڈالےyajʿalu
  18. رِسَالَتَهُۥ ۗاپنی رسالت کوrisālatahu
  19. سَيُصِيبُعنقریب پہنچے گیsayuṣību
  20. ٱلَّذِينَان لوگوں کوalladhīna
  21. أَجْرَمُوا۟جنہوں نے جرم کیاajramū
  22. صَغَارٌذلتṣaghārun
  23. عِندَہاںʿinda
  24. ٱللَّهِاللہ کے ہاںl-lahi
  25. وَعَذَابٌۭاور عذابwaʿadhābun
  26. شَدِيدٌۢشدیدshadīdun
  27. بِمَابوجہ اس کےbimā
  28. كَانُوا۟جو تھےkānū
  29. يَمْكُرُونَوہ مکرو فریب کرتےyamkurūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں