مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انعام، آیت 138

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٣٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وقالوا هذه انعام وحرث حجر لا يطعمها الا من نشاء بزعمهم وانعام حرمت ظهورها وانعام لا يذكرون اسم الله عليها افتراء عليه سيجزيهم بما كانوا يفترون

اور اپنے خیال سے یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ چارپائے اور کھیتی منع ہے اسے اس شخص کے سوا جسے ہم چاہیں کوئی نہ کھائے اور (بعض) چارپائے ایسے ہیں کہ ان کی پیٹ پر چڑھنا منع کر دیا گیا ہے اور بعض مویشی ایسے ہیں جن پر (ذبح کرتے وقت) خدا کا نام نہیں لیتے سب خدا پر جھوٹ ہے وہ عنقریب ان کو ان کے جھوٹ کا بدلہ دے گا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 165 میں سے آیت 138
  • پارہ 8
  • صفحہ 146

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

مثلًا مرد کھائیں عورتیں نہ کھائیں یا صرف مہنت کھا سکیں جو بت خانوں کے مجاور تھے۔ یہ قیود اپنے خیال میں بعض مواشی اور کھیتوں کے متعلق عائد کر رکھی تھیں جو بتوں کے نام پر وقف کئے جاتے تھے اسی طرح بعض جانوروں کی پیٹھ پر سواری اور باربرداری کو حرام سمجھتے تھے بعض جانوروں کی نسبت یہ قرار دیا تھا کہ ذبح کرنے یا سواری لینے یا دودھ نکالنے کے وقت ان پر خدا کا نام نہ لیا جائے کہیں بتوں کی چیز میں خدا کی شرکت نہ ہو جائے۔ پھر…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَقَالُوا۟اور انہوں نے کہاwaqālū
  2. هَـٰذِهِۦٓیہhādhihi
  3. أَنْعَـٰمٌۭمویشی ہیںanʿāmun
  4. وَحَرْثٌاور کھیتیاںwaḥarthun
  5. حِجْرٌۭممنوعḥij'run
  6. لَّانہیںlā
  7. يَطْعَمُهَآکھا سکتا ان کوyaṭʿamuhā
  8. إِلَّامگرillā
  9. مَنجس کوman
  10. نَّشَآءُہم چاہیںnashāu
  11. بِزَعْمِهِمْان کے گمان کے مطابقbizaʿmihim
  12. وَأَنْعَـٰمٌاور کچھ مویشیwa-anʿāmun
  13. حُرِّمَتْحرام کی گئیںḥurrimat
  14. ظُهُورُهَاان کی پیٹھیںẓuhūruhā
  15. وَأَنْعَـٰمٌۭاور کچھ مویشیwa-anʿāmun
  16. لَّانہیںlā
  17. يَذْكُرُونَوہ ذکر کرتےyadhkurūna
  18. ٱسْمَنامis'ma
  19. ٱللَّهِاللہ کا نامl-lahi
  20. عَلَيْهَاان پرʿalayhā
  21. ٱفْتِرَآءًجھوٹ گھڑتے ہوئےif'tirāan
  22. عَلَيْهِ ۚاس پرʿalayhi
  23. سَيَجْزِيهِمعنقریب وہ بدلہ دے گا ان کوsayajzīhim
  24. بِمَابوجہ اس کے جوbimā
  25. كَانُوا۟تھےkānū
  26. يَفْتَرُونَوہ افترا پردازی کرتےyaftarūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں