تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
ایک مسئلہ یہ بنا رکھا تھا کہ بحیرہ اور سائبہ کو اگر ذبح کیا اور اس کے پیٹ میں سے زندہ بچہ نکلا تو اسے مرد کھائیں عورتیں نہ کھائیں اور مردہ نکلے تو سب کھا سکتے ہیں۔ اس طرح کے بےسند مسئلے گھڑنے والوں کے جرائم سے خدا بےخبر نہیں۔ ہاں وہ اپنی حکمت کے موافق مناسب وقت میں ان کو مناسب سزا دے گا۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں