مواد پر جائیں
Quran Maqasid

زَعَمَ

قرآن میں زعم

معنی: زعم رکھتے ہیں

زعم قرآن کی 8 سورتوں کی 14 آیات میں 15 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
15
آیات
14
سورتیں
8
مادّہ
ز ع م

زَعَمَ

فعل · 13 بار

معنی: زعم رکھتے ہیں · دوسرے تراجم: تم زعم رکھتے, گمان کیا کرتے تھے تم۔ زعم رکھتے تھے تم, تم گمان کیا کرتے, تم گمان رکھتے ہو

قرآن میں صورتیں

  • زَعَمْتُمْ ×6
  • تَزْعُمُونَ ×4
  • يَزْعُمُونَ ×1
  • زَعَمْتَ ×1
  • زَعَمَ ×1

زَعْم

اسم · 2 بار

معنی: ان کے گمان کے مطابق

قرآن میں صورتیں

  • بِزَعْمِهِمْ ×2

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الزعم: حكاية قول يكون مظنة للكذب، ولهذا جاء في القرآن في كل موضع ذم القائلون به، نحو: زعم الذين كفروا

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿وأنا به زعيم﴾ [يوسف: 72] أي كفيل؛ يقال: زعمته أي كفلته وضمنته. قال الشاعر، وهو عمرو بن شاس: [من الطويل]

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ز ع م پر مکمل اندراجات

زعم والی آیات

14 میں سے آیات 1–14

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو دعویٰ تو یہ کرتے ہیں کہ جو (کتاب) تم پر نازل ہوئی اور جو (کتابیں) تم سے پہلے نازل ہوئیں ان سب پر ایمان رکھتے ہیں اور چاہتے یہ ہیں کہ اپنا مقدمہ ایک سرکش کے پاس لے جا کر فیصلہ کرائیں حالانکہ ان کو حکم دیا گیا تھا کہ اس سے اعتقاد نہ رکھیں اور شیطان (تو یہ) چاہتا ہے کہ ان کو بہکا کر رستے سے دور ڈال دے

    سورہ نساء، آیت 4:60
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جس دن ہم سب لوگوں کو جمع کریں گے پھر مشرکوں سے پوچھیں گے کہ (آج) وہ تمہارے شریک کہاں ہیں جن کو تمہیں دعویٰ تھا

    سورہ انعام، آیت 6:22
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جیسا ہم نے تم کو پہلی دفعہ پیدا کیا تھا ایسا ہی آج اکیلے اکیلے ہمارے پاس آئے اور جو (مال ومتاع) ہم نے تمہیں عطا فرمایا تھا وہ سب اپنی پیٹھ پیچھے چھوڑ آئے اور ہم تمہارے ساتھ تمہارے سفارشیوں کو بھی نہیں دیکھتے جن کی نسبت تم خیال کرتے تھے کہ وہ تمہارے (شفیع اور ہمارے) شریک ہیں۔ (آج) تمہارے آپس کے سب تعلقات منقطع ہوگئے اور جو دعوے تم کیا کرتے تھے سب جاتے رہے

    سورہ انعام، آیت 6:94
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور (یہ لوگ) خدا ہی کی پیدا کی ہوئی چیزوں یعنی کھیتی اور چوپایوں میں خدا کا بھی ایک حصہ مقرر کرتے ہیں اور اپنے خیال (باطل) سے کہتے ہیں کہ یہ (حصہ) تو خدا کا اور یہ ہمارے شریکوں (یعنی بتوں) کا تو جو حصہ ان کے شریکوں کا ہوتا ہے وہ تو خدا کی طرف نہیں جا سکتا اور جو حصہ خدا کا ہوتا ہے وہ ان کے شریکوں کی طرف جا سکتا ہے یہ کیسا برا انصاف ہے

    سورہ انعام، آیت 6:136
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اپنے خیال سے یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ چارپائے اور کھیتی منع ہے اسے اس شخص کے سوا جسے ہم چاہیں کوئی نہ کھائے اور (بعض) چارپائے ایسے ہیں کہ ان کی پیٹ پر چڑھنا منع کر دیا گیا ہے اور بعض مویشی ایسے ہیں جن پر (ذبح کرتے وقت) خدا کا نام نہیں لیتے سب خدا پر جھوٹ ہے وہ عنقریب ان کو ان کے جھوٹ کا بدلہ دے گا

    سورہ انعام، آیت 6:138
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہو کہ (مشرکو) جن لوگوں کی نسبت تمہیں (معبود ہونے کا) گمان ہے ان کو بلا کر دیکھو۔ وہ تم سے تکلیف کے دور کرنے یا اس کے بدل دینے کا کچھ بھی اختیار نہیں رکھتے

    سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:56
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یا جیسا تم کہا کرتے ہو ہم پر آسمان کے ٹکڑے لا گراؤ یا خدا اور فرشتوں کو (ہمارے) سامنے لاؤ

    سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:92
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور سب تمہارے پروردگار کے سامنے صف باندھ کر لائے جائیں گے (تو ہم ان سے کہیں گے کہ) جس طرح ہم نے تم کو پہلی بار پیدا کیا تھا (اسی طرح آج) تم ہمارے سامنے آئے لیکن تم نے تو یہ خیال کر رکھا تھا کہ ہم نے تمہارے لئے (قیامت کا) کوئی وقت مقرر ہی نہیں کیا

    سورہ کہف، آیت 18:48
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جس دن خدا فرمائے گا کہ (اب) میرے شریکوں کو جن کی نسبت تم گمان (الوہیت) رکھتے تھے بلاؤ تو وہ ان کے بلائیں گے مگر وہ ان کو کچھ جواب نہ دیں گے۔ اور ہم ان کے بیچ میں ایک ہلاکت کی جگہ بنادیں گے

    سورہ کہف، آیت 18:52
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جس روز خدا اُن کو پکارے گا اور کہے گا کہ میرے وہ شریک کہاں ہیں جن کا تمہیں دعویٰ تھا

    سورہ قصص، آیت 28:62
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جس دن وہ اُن کو پکارے گا اور کہے گا کہ میرے وہ شریک جن کا تمہیں دعویٰ تھا کہاں گئے؟

    سورہ قصص، آیت 28:74
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہہ دو کہ جن کو تم خدا کے سوا (معبود) خیال کرتے ہو ان کو بلاؤ۔ وہ آسمانوں اور زمین میں ذرہ بھر چیز کے بھی مالک نہیں ہیں اور نہ ان میں ان کی شرکت ہے اور نہ ان میں سے کوئی خدا کا مددگار ہے

    سورہ سبا، آیت 34:22
  13. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہہ دو کہ اے یہود اگر تم کو دعویٰ ہو کہ تم ہی خدا کے دوست ہو اور لوگ نہیں تو اگر تم سچے ہو تو (ذرا) موت کی آرزو تو کرو

    سورہ جمعہ، آیت 62:6
  14. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو لوگ کافر ہیں ان کا اعتقاد ہے کہ وہ (دوبارہ) ہرگز نہیں اٹھائے جائیں گے۔ کہہ دو کہ ہاں ہاں میرے پروردگار کی قسم تم ضرور اٹھائے جاؤ گے پھر جو کام تم کرتے رہے ہو وہ تمہیں بتائے جائیں گے اور یہ (بات) خدا کو آسان ہے

    سورہ تغابن، آیت 64:7