مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انعام، آیت 157

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٥٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

او تقولوا لو انا انزل علينا الكتاب لكنا اهدى منهم فقد جاءكم بينة من ربكم وهدى ورحمة فمن اظلم ممن كذب بايات الله وصدف عنها سنجزي الذين يصدفون عن اياتنا سوء العذاب بما كانوا يصدفون

یا (یہ نہ) کہو کہ اگر ہم پر بھی کتاب نازل ہوتی تو ہم ان لوگوں کی نسبت کہیں سیدھے رستے پر ہوتے سو تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے دلیل اور ہدایت اور رحمت آ گئی ہے تو اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو خدا کی آیتوں کی تکذیب کرے اور ان سے (لوگوں کو) پھیرے جو لوگ ہماری آیتوں سے پھیرتے ہیں اس پھیرنے کے سبب ہم ان کو برے عذاب کی سزا دیں گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 165 میں سے آیت 157
  • پارہ 8
  • صفحہ 149

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی پہلی امتوں کا حال سن کر شاید تم کو ہوس ہوتی اور دل میں ولولہ اٹھتا کہ ہمارے پاس خدا کی کتاب آتی تو ہم دوسروں سے بڑھ کر عمل کر کے دکھلاتے۔ سو تم کو ان سے بہتر کتاب دے دی گئ۔ اب ایسی بےمثال روشن کتاب آنے کے بعد اگر اس کی آیتوں کو کوئی جھٹلائے اور اس کے احکام قبول کرنے سے کترائے یا دوسروں کو روکے ، اس سے بڑا ظالم کون ہو گا۔ (تنبیہ) صَدَفَ عَنْھَا کے دونوں معنی سلف سے منقول ہیں "روکنا" اور "اعراض کرنا" مترجم علام…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَوْیاaw
  2. تَقُولُوا۟تم کہوtaqūlū
  3. لَوْکہ اگرlaw
  4. أَنَّآبیشک ہمannā
  5. أُنزِلَنازل کی جاتیunzila
  6. عَلَيْنَاہم پرʿalaynā
  7. ٱلْكِتَـٰبُکتابl-kitābu
  8. لَكُنَّآالبتہ ہوتے ہمlakunnā
  9. أَهْدَىٰزیادہ ہدایت یافتہahdā
  10. مِنْهُمْ ۚان سےmin'hum
  11. فَقَدْتو تحقیقfaqad
  12. جَآءَكُمآگئی ہے تمہارے پاسjāakum
  13. بَيِّنَةٌۭکھلی دلیلbayyinatun
  14. مِّنسےmin
  15. رَّبِّكُمْتمہارے رب کی طرف سےrabbikum
  16. وَهُدًۭىاور ہدایتwahudan
  17. وَرَحْمَةٌۭ ۚاور رحمتwaraḥmatun
  18. فَمَنْتو کونfaman
  19. أَظْلَمُزیادہ بڑا ظالم ہےaẓlamu
  20. مِمَّناس سے جوmimman
  21. كَذَّبَجھٹلائےkadhaba
  22. بِـَٔايَـٰتِآیات کوbiāyāti
  23. ٱللَّهِاللہ کیl-lahi
  24. وَصَدَفَاور روکےwaṣadafa
  25. عَنْهَا ۗان سےʿanhā
  26. سَنَجْزِىعنقریب ہم جزا دیں گےsanajzī
  27. ٱلَّذِينَان لوگوں کوalladhīna
  28. يَصْدِفُونَجو منہ موڑتے ہیںyaṣdifūna
  29. عَنْسےʿan
  30. ءَايَـٰتِنَاہماری آیات سےāyātinā
  31. سُوٓءَبراsūa
  32. ٱلْعَذَابِعذابl-ʿadhābi
  33. بِمَابوجہ اس کےbimā
  34. كَانُوا۟جو تھےkānū
  35. يَصْدِفُونَوہ منہ موڑتےyaṣdifūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں