مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انعام، آیت 158

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٥٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

هل ينظرون الا ان تاتيهم الملائكة او ياتي ربك او ياتي بعض ايات ربك يوم ياتي بعض ايات ربك لا ينفع نفسا ايمانها لم تكن امنت من قبل او كسبت في ايمانها خيرا قل انتظروا انا منتظرون

یہ اس کے سوا اور کس بات کے منتظر ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آئیں یا خود تمہارا پروردگار آئے یا تمہارے پروردگار کی کچھ نشانیاں آئیں (مگر) جس روز تمہارے پروردگار کی کچھ نشانیاں آ جائیں گی تو جو شخص پہلے ایمان نہیں لایا ہوگا اس وقت اسے ایمان لانا کچھ فائدہ نہیں دے گا یا اپنے ایمان (کی حالت) میں نیک عمل نہیں کئے ہوں گے (تو گناہوں سے توبہ کرنا مفید نہ ہوگا اے پیغمبر ان سے) کہہ دو کہ تم بھی انتظار کرو ہم بھی انتظار کرتے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 165 میں سے آیت 158
  • پارہ 8
  • صفحہ 150

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اللہ کی طرف سے ہدایت کی جو حد تھی وہ پوری ہو چکی ، انبیاء تشریف لائے، شریعتیں اتریں کتابیں آئیں حتیٰ کہ اللہ کی آخری کتاب بھی آ چکی ، تب بھی نہیں مانتے تو شاید اب اس کے منتظر ہیں کہ اللہ آپ آئے یا فرشتے آئیں یا قدرت کو کوئی بڑا نشان (مثلًا قیامت کی کوئی بڑی علامت) ظاہر ہو ، تو یاد رہے کہ قیامت کے نشانوں میں سے ایک نشان وہ بھی ہے جس کےظاہر ہونے کے بعد نہ کافر کا ایمان لانا معتبر ہو گا نہ عاصی کی توبہ۔ صحیحین کی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. هَلْنہیںhal
  2. يَنظُرُونَوہ انتظار کرتےyanẓurūna
  3. إِلَّآمگرillā
  4. أَنیہ کہan
  5. تَأْتِيَهُمُآئیں ان کے پاسtatiyahumu
  6. ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُفرشتےl-malāikatu
  7. أَوْیاaw
  8. يَأْتِىَآجائےyatiya
  9. رَبُّكَتیرا ربrabbuka
  10. أَوْیاaw
  11. يَأْتِىَآجائیںyatiya
  12. بَعْضُبعضbaʿḍu
  13. ءَايَـٰتِآیات / نشانیاںāyāti
  14. رَبِّكَ ۗتیرے رب کیrabbika
  15. يَوْمَجس دنyawma
  16. يَأْتِىآگئیںyatī
  17. بَعْضُبعضbaʿḍu
  18. ءَايَـٰتِآیاتāyāti
  19. رَبِّكَتیرے رب کیrabbika
  20. لَانہlā
  21. يَنفَعُنفع دے گاyanfaʿu
  22. نَفْسًاکسی شخص کوnafsan
  23. إِيمَـٰنُهَاایمان اس کاīmānuhā
  24. لَمْنہlam
  25. تَكُنْتھا وہtakun
  26. ءَامَنَتْایمان لایاāmanat
  27. مِنسےmin
  28. قَبْلُاس سے پہلےqablu
  29. أَوْیاaw
  30. كَسَبَتْاس نے کمایاkasabat
  31. فِىٓمیںfī
  32. إِيمَـٰنِهَااپنے ایمان میںīmānihā
  33. خَيْرًۭا ۗکسی نیکی کوkhayran
  34. قُلِکہہ دیجئےquli
  35. ٱنتَظِرُوٓا۟انتظار کروintaẓirū
  36. إِنَّابیشک ہمinnā
  37. مُنتَظِرُونَانتظار کرنے والے ہیںmuntaẓirūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں