مواد پر جائیں
Quran Maqasid

مُنتَظِر

قرآن میں منتظر

معنی: انتظار کرنے والے ہیں

منتظر قرآن کی 5 سورتوں کی 6 آیات میں 6 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
6
آیات
6
سورتیں
5
مادّہ
ن ظ ر

مُنتَظِر

اسم · 6 بار

معنی: انتظار کرنے والے ہیں · دوسرے تراجم: انتظار کرنے والوں, انتظار کرنے والوں میں ہوں, منتظر ہیں

قرآن میں صورتیں

  • مُنتَظِرُونَ ×3
  • ٱلْمُنتَظِرِينَ ×3

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

النظر: تقليب البصر والبصيرة لإدراك الشيء ورؤيته، وقد يراد به التأمل والفحص، وقد يراد به المعرفة الحاصلة بعد الفحص، وهو الروية.

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿ثم نظر﴾ [المدثر: 21] النظر في الأصل تقليب البصر وتوجيهه إلى جهة المنظور، فهو بمعنى الرؤية. ثم يستعمل في تقليب البصيرة، فيكون بمعنى التفكر. قال بعضهم: هو تقلب البصر أو البصيرة لإدراك الشيء ورؤيته. وقد يراد به التأمل والفحص. وقد يراد به المعرفة الحاصلة بعد الفحص.

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ن ظ ر پر مکمل اندراجات

منتظر والی آیات

6 میں سے آیات 1–6

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہ اس کے سوا اور کس بات کے منتظر ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آئیں یا خود تمہارا پروردگار آئے یا تمہارے پروردگار کی کچھ نشانیاں آئیں (مگر) جس روز تمہارے پروردگار کی کچھ نشانیاں آ جائیں گی تو جو شخص پہلے ایمان نہیں لایا ہوگا اس وقت اسے ایمان لانا کچھ فائدہ نہیں دے گا یا اپنے ایمان (کی حالت) میں نیک عمل نہیں کئے ہوں گے (تو گناہوں سے توبہ کرنا مفید نہ ہوگا اے پیغمبر ان سے) کہہ دو کہ تم بھی انتظار کرو ہم بھی انتظار کرتے ہیں

    سورہ انعام، آیت 6:158
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ہود نے کہا تمہارے پروردگار کی طرف سے تم پر عذاب اور غضب کا (نازل ہونا) مقرر ہو چکا ہے۔ کیا تم مجھ سے ایسے ناموں کے بارے میں جھگڑتے ہو جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے (اپنی طرف سے) رکھ لئے ہیں۔ جن کی خدا نے کوئی سند نازل نہیں کی۔ تو تم بھی انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں

    سورہ اعراف، آیت 7:71
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور کہتے ہیں کہ اس پر اس کے پروردگار کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نازل نہیں ہوئی۔ کہہ دو کہ غیب (کا علم) تو خدا کو ہے سو تم انتظار کرو۔ میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں

    سورہ یونس، آیت 10:20
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    سو جیسے (برے) دن ان سے پہلے لوگوں پر گزر چکے ہیں اسی طرح کے (دنوں کے) یہ منتظر ہیں۔ کہہ دو کہ تم بھی انتظار کرو۔ میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں

    سورہ یونس، آیت 10:102
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور (نتیجہٴ اعمال کا) تم بھی انتظار کرو، ہم بھی انتظار کرتے ہیں

    سورہ ہود، آیت 11:122
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو اُن سے منہ پھیر لو اور انتظار کرو یہ بھی انتظار کر رہے ہیں

    سورہ سجدہ، آیت 32:30