تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
خلائق کے حال پر شفقت و ہمدردی سارے جہان سے زیادہ نبی کریم ﷺ کے دل میں ڈالی گئ تھی۔ آپ ﷺ ان بدبختوں کی تکذیب و اعراض، مستقبل کی تباہی اور مشرکانہ و ملحدانہ کلمات سے سخت رنج اور صدمہ محسوس فرماتے تھے۔ ان آیات میں آپ ﷺ کو تسلی اور ان اشقیاء کو دھمکی دی گئ ہے کہ آپ ﷺ ان کے اعراض و تکذیب سے اس قدر دلگیر اور بےچین نہ ہوں یہ لوگ جو تکذیب کر رہے ہیں فی الحقیقت آپ ﷺ کو نہیں جھٹلاتے کیونکہ آپ کو تو پہلے سے بالاتفاق صادق و…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں