مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انعام، آیت 35

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وان كان كبر عليك اعراضهم فان استطعت ان تبتغي نفقا في الارض او سلما في السماء فتاتيهم باية ولو شاء الله لجمعهم على الهدى فلا تكونن من الجاهلين

اور اگر ان کی روگردانی تم پر شاق گزرتی ہے تو اگر طاقت ہو تو زمین میں کوئی سرنگ ڈھونڈ نکالو یا آسمان میں سیڑھی (تلاش کرو) پھر ان کے پاس کوئی معجزہ لاؤ۔ اور اگر خدا چاہتا تو سب کو ہدایت پر جمع کردیتا پس تم ہرگز نادانوں میں نہ ہونا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 165 میں سے آیت 35
  • پارہ 7
  • صفحہ 131

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

کفار کا مطالبہ یہ تھا کہ یہ نبی ہیں تو ان کے ساتھ ہمیشہ ایسا نشان رہنا چاہئے جسے ہر کوئی دیکھ کر یقین کرنے اور ایمان لانے پر مجبور ہو جایا کرے ۔ آنحضرت ﷺ چونکہ تمام دنیا کی ہدایت پر حریص تھے شاید آپ ﷺ کے دل نے چاہا ہو گا کہ ان کا یہ مطالبہ پورا کر دیا جائے، اس لئے حق تعالیٰ نے یہ تربیت فرمائی کہ تکوینیات میں مشیت الہٰی کے تابع رہو۔ تکوینی مصالح اس کو مقتضی نہیں کہ ساری دنیا کو ایمان لانے پر مجبور کر دیا جائے ورنہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِناور اگرwa-in
  2. كَانَہےkāna
  3. كَبُرَبھاریkabura
  4. عَلَيْكَتجھ پرʿalayka
  5. إِعْرَاضُهُمْان کا منہ موڑناiʿ'rāḍuhum
  6. فَإِنِپھر اگرfa-ini
  7. ٱسْتَطَعْتَتو استطاعت رکھتا ہےis'taṭaʿta
  8. أَنکہan
  9. تَبْتَغِىَتو تلاش کرےtabtaghiya
  10. نَفَقًۭاایک سرنگnafaqan
  11. فِىمیںfī
  12. ٱلْأَرْضِزمینl-arḍi
  13. أَوْیاaw
  14. سُلَّمًۭاایک سیڑھیsullaman
  15. فِىمیںfī
  16. ٱلسَّمَآءِآسمانl-samāi
  17. فَتَأْتِيَهُمتو تم لے آؤ ان کے پاسfatatiyahum
  18. بِـَٔايَةٍۢ ۚکوئی نشانیbiāyatin
  19. وَلَوْاور اگرwalaw
  20. شَآءَچاہتاshāa
  21. ٱللَّهُاللہl-lahu
  22. لَجَمَعَهُمْالبتہ جمع کردیتا ان کوlajamaʿahum
  23. عَلَىپرʿalā
  24. ٱلْهُدَىٰ ۚہدایتl-hudā
  25. فَلَاپس ہرگز نہfalā
  26. تَكُونَنَّتم ہوناtakūnanna
  27. مِنَمیں سےmina
  28. ٱلْجَـٰهِلِينَنادانوںl-jāhilīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں