مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انعام، آیت 38

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وما من دابة في الارض ولا طائر يطير بجناحيه الا امم امثالكم ما فرطنا في الكتاب من شيء ثم الى ربهم يحشرون

اور زمین میں جو چلنے پھرنے والا (حیوان) یا دو پروں سے اڑنے والا جانور ہے ان کی بھی تم لوگوں کی طرح جماعتیں ہیں۔ ہم نے کتاب (یعنی لوح محفوظ) میں کسی چیز (کے لکھنے) میں کوتاہی نہیں کی پھر سب اپنے پروردگار کی طرف جمع کئے جائیں گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 165 میں سے آیت 38
  • پارہ 7
  • صفحہ 132

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

ان آیات میں بعض حکمتوں پر متنبہ کیا گیا ہے جو فرمائشی نشانات نہ دکھلائے جانے میں مرعی ہیں۔ یعنی تمام حیوانات خواہ زمین پر رینگتے ہوں یا ہوا میں اڑتے ہوں وہ بھی انسانوں کی طرح ایک امت ہیں ان میں سے ہر نوع کو حق تعالیٰ نے ایک خاص وضع اور فطرت پر پیدا کیا جو ان کے معین خواص و افعال کے دائرہ میں کام کرتی ہے۔ کوئی جانور اپنے افعال و حرکات کے محدود حلقہ سے جو قدرت نے بااعتبار اس کی فطرت و استعداد کے مشخص کر دیے ہیں ایک…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمَااور نہیںwamā
  2. مِنمیںmin
  3. دَآبَّةٍۢکوئی جان دارdābbatin
  4. فِىمیںfī
  5. ٱلْأَرْضِزمینl-arḍi
  6. وَلَااور نہwalā
  7. طَـٰٓئِرٍۢکوئی پرندہṭāirin
  8. يَطِيرُوہ اڑتا ہےyaṭīru
  9. بِجَنَاحَيْهِساتھ اپنے دو پروں کےbijanāḥayhi
  10. إِلَّآمگرillā
  11. أُمَمٌجماعتیں ہیںumamun
  12. أَمْثَالُكُم ۚتمہاری مانندamthālukum
  13. مَّانہیںmā
  14. فَرَّطْنَاکمی کی ہم نےfarraṭnā
  15. فِىمیںfī
  16. ٱلْكِتَـٰبِکتابl-kitābi
  17. مِنکیmin
  18. شَىْءٍۢ ۚکسی چیزshayin
  19. ثُمَّپھرthumma
  20. إِلَىٰطرفilā
  21. رَبِّهِمْاپنے رب کےrabbihim
  22. يُحْشَرُونَوہ اکٹھے کیے جائیں گےyuḥ'sharūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں