مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انعام، آیت 44

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فلما نسوا ما ذكروا به فتحنا عليهم ابواب كل شيء حتى اذا فرحوا بما اوتوا اخذناهم بغتة فاذا هم مبلسون

پھر جب انہوں نے اس نصیحت کو جو ان کو کے گئی تھی فراموش کردیا تو ہم نے ان پر ہر چیز کے دروازے کھول دیئے۔ یہاں تک کہ جب ان چیزوں سے جو ان کو دی گئی تھیں خوب خوش ہوگئے تو ہم نے ان کو ناگہاں پکڑ لیا اور وہ اس وقت مایوس ہو کر رہ گئے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 165 میں سے آیت 44
  • پارہ 7
  • صفحہ 132

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

گذشتہ آیت میں عذاب آنے کا احتمال بیان ہوا تھا اب واقعات کا حوالہ دیتے ہیں کہ پہلے زمانہ میں اس طرح کے عذاب آ چکے ہیں۔ نیز متنبہ فرما دیا کہ جب مجرم کو ابتداً ہلکی تنبیہ کی جائے تو اس کو معًا خدا کی طرف رجوع ہونا چاہئے۔ سخت دلی اور اغوائے شیطانی سے اسے ہلکا نہ سمجھے موضح القرآن میں ہے کہ گنہگار کو اللہ تعالیٰ تھوڑا سا پکڑتا ہے اگر وہ گڑگڑایا اور توبہ کی تو بچ گیا اور اگر اتنی پکڑ نہ مانی تو پھر بھلاوا دیا اور وسعت…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَلَمَّاپھر جبfalammā
  2. نَسُوا۟وہ بھول گئےnasū
  3. مَاجوmā
  4. ذُكِّرُوا۟وہ نصیحت دیے گئےdhukkirū
  5. بِهِۦاس کیbihi
  6. فَتَحْنَاکھول دیے ہم نےfataḥnā
  7. عَلَيْهِمْان پرʿalayhim
  8. أَبْوَٰبَدروازےabwāba
  9. كُلِّہرkulli
  10. شَىْءٍچیز کےshayin
  11. حَتَّىٰٓیہاں تکḥattā
  12. إِذَاکہ جبidhā
  13. فَرِحُوا۟وہ خوش ہوگئےfariḥū
  14. بِمَآساتھ اس کےbimā
  15. أُوتُوٓا۟جو وہ دیے گئےūtū
  16. أَخَذْنَـٰهُمہم نے پکڑ لیا ان کوakhadhnāhum
  17. بَغْتَةًۭاچانکbaghtatan
  18. فَإِذَاتو تبfa-idhā
  19. هُموہhum
  20. مُّبْلِسُونَمایوس ہونے والے تھےmub'lisūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں