مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انعام، آیت 47

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قل ارايتكم ان اتاكم عذاب الله بغتة او جهرة هل يهلك الا القوم الظالمون

کہو کہ بھلا بتاؤ تو اگر تم پر خدا کا عذاب بےخبری میں یا خبر آنے کے بعد آئے تو کیا ظالم لوگوں کے سوا کوئی اور بھی ہلاک ہوگا؟

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 165 میں سے آیت 47
  • پارہ 7
  • صفحہ 133

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

"اچانک" یعنی وہ عذاب جسی کی کچھ علامات پہلے سے ظاہر نہ ہوں۔ ولہذا جَھْرَۃً سے مراد وہ عذاب ہو گا جسکے آنے سے قبل علامات ظاہر ہونے لگیں۔ یعنی توبہ میں دیر نہ کرنا چاہئیے۔ شاید اس دیر میں عذاب پہنچ جائے جس کا خمیازہ صرف ظالموں کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔ اگر پہلے ہی ظلم و عدوان سے توبہ کر چکا ہو گا تو اس عذاب سے بچ رہے گا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قُلْکہہ دیجیےqul
  2. أَرَءَيْتَكُمْکیا غور کیا تم نےara-aytakum
  3. إِنْاگرin
  4. أَتَىٰكُمْتمہارے پاس آئےatākum
  5. عَذَابُعذابʿadhābu
  6. ٱللَّهِاللہ کاl-lahi
  7. بَغْتَةًاچانکbaghtatan
  8. أَوْیاaw
  9. جَهْرَةًاعلانیہjahratan
  10. هَلْکیاhal
  11. يُهْلَكُہلاک کی جائے گیyuh'laku
  12. إِلَّاسوائےillā
  13. ٱلْقَوْمُقوم کےl-qawmu
  14. ٱلظَّـٰلِمُونَظالمl-ẓālimūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں