مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انعام، آیت 65

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قل هو القادر على ان يبعث عليكم عذابا من فوقكم او من تحت ارجلكم او يلبسكم شيعا ويذيق بعضكم باس بعض انظر كيف نصرف الايات لعلهم يفقهون

کہہ دو کہ وہ (اس پر بھی) قدرت رکھتا ہے کہ تم پر اوپر کی طرف سے یا تمہارے پاؤں کے نیچے سے عذاب بھیجے یا تمہیں فرقہ فرقہ کردے اور ایک کو دوسرے (سے لڑا کر آپس) کی لڑائی کا مزہ چکھادے۔ دیکھو ہم اپنی آیتوں کو کس کس طرح بیان کرتے ہیں تاکہ یہ لوگ سمجھیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 165 میں سے آیت 65
  • پارہ 7
  • صفحہ 135

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی خدا کے امہال و درگذر کو دیکھ کر مامون اور بےفکر نہ ہونا چاہئے۔ جس طرح وہ شدائد و مصائب سے نجات دے سکتا ہے اسے یہ بھی قدرت ہے کہ کسی قسم کا عذاب تم پر مسلط کر دے۔ اس میں عذاب کی تین قسمیں بیان فرمائیں۔ (۱) جو اوپر سے آئے جیسے پتھر برسنا یا طوفانی ہوا اور بارش (۲) جو پاؤں کے نیچے سے آئے جیسے زلزلہ یا سیلاب وغیرہ۔ یہ دونوں خارجی اور بیرونی عذاب ہیں جو اگلی قوموں پر مسلط کئے گئے۔ حضور ﷺ کی دعا سے اس مت کو اس قسم کے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قُلْکہہ دیجیےqul
  2. هُوَوہhuwa
  3. ٱلْقَادِرُقدرت رکھتا ہےl-qādiru
  4. عَلَىٰٓاس بات پرʿalā
  5. أَنکہan
  6. يَبْعَثَوہ بھیجےyabʿatha
  7. عَلَيْكُمْتم پرʿalaykum
  8. عَذَابًۭاعذابʿadhāban
  9. مِّنسےmin
  10. فَوْقِكُمْتمہارے اوپرfawqikum
  11. أَوْیاaw
  12. مِنسےmin
  13. تَحْتِنیچےtaḥti
  14. أَرْجُلِكُمْتمہارے پاؤں کےarjulikum
  15. أَوْیاaw
  16. يَلْبِسَكُمْوہ تم کو ملا دےyalbisakum
  17. شِيَعًۭاگروہوں میںshiyaʿan
  18. وَيُذِيقَاور چکھا دےwayudhīqa
  19. بَعْضَكُمتم میں سے بعض کوbaʿḍakum
  20. بَأْسَزورbasa
  21. بَعْضٍ ۗبعض کاbaʿḍin
  22. ٱنظُرْدیکھوunẓur
  23. كَيْفَکس طرحkayfa
  24. نُصَرِّفُہم پھیر پھیر کر بیان کرتے ہیںnuṣarrifu
  25. ٱلْـَٔايَـٰتِآیاتl-āyāti
  26. لَعَلَّهُمْتاکہ وہlaʿallahum
  27. يَفْقَهُونَوہ سمجھیںyafqahūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں