مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انعام، آیت 78

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فلما راى الشمس بازغة قال هذا ربي هذا اكبر فلما افلت قال يا قوم اني بريء مما تشركون

پھر جب سورج کو دیکھا کہ جگمگا رہا ہے تو کہنے لگے میرا پروردگار یہ ہے یہ سب سے بڑا ہے۔ مگر جب وہ بھی غروب ہوگیا تو کہنے لگے لوگو! جن چیزوں کو تم (خدا کا) شریک بناتے ہو میں ان سے بیزار ہوں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 165 میں سے آیت 78
  • پارہ 7
  • صفحہ 137

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی نظام فلکی میں سب سے بڑا اور سب سے زیادہ فیض رسا سیارہ ہے۔ شاید ہی عالم مادی کی کوئی چیز اس کے بلاواسطہ یا بالواسطہ فیض تاثر سے مستغنی ہو؟ یہ تو سب خدا کے مزدور ہیں جو وقت معین پر آتے اور چلےجاتے ہیں۔ ایک منٹ کی تقدیم و تاخیر پر قادر نہیں پھر ان کو خدائی کے حقوق میں شریک کرنا کس قدر گستاخی اور قابل نفرت فعل ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَلَمَّاپھر جبfalammā
  2. رَءَااس نے دیکھاraā
  3. ٱلشَّمْسَسورج کوl-shamsa
  4. بَازِغَةًۭچمکتا ہواbāzighatan
  5. قَالَکہاqāla
  6. هَـٰذَایہhādhā
  7. رَبِّىمیرا ربrabbī
  8. هَـٰذَآیہhādhā
  9. أَكْبَرُ ۖسب سے بڑا ہےakbaru
  10. فَلَمَّآپھر جبfalammā
  11. أَفَلَتْوہ چھپ گیاafalat
  12. قَالَکہاqāla
  13. يَـٰقَوْمِاے میری قومyāqawmi
  14. إِنِّىبیشک میںinnī
  15. بَرِىٓءٌۭبری الذمہ ہوںbarīon
  16. مِّمَّااس سے جوmimmā
  17. تُشْرِكُونَتم شرک کرتے ہوtush'rikūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں