تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
احادیث صحیحہ میں منقول ہے کہ نبی کریم ﷺ نے یہاں ظلم کی تفسیر شرک سے فرمائی جیسا کہ سورہ لقمان میں ہے اِنَّ الشِّرْکَ لَظُلْمٌ عَظِیْمٌ (لقمان۔۱۳) گویا ظلم کی تنوین عظیم کے لئے ہوئی۔ تو حاصل مضمون یہ ہوگا کہ مامون و مہتدی صرف وہ ہی لوگ ہو سکتے ہیں جو یقین لائے اس طرح کہ اس میں شرک کی ملاوٹ بالکل نہ ہو۔ اگر خدا پر یقین رکھنے کے باوجود شرک کو نہ چھوڑا تو وہ نہ ایمان شرع ہے نہ اس کےذریعہ سے امن و ہدایت نصیب ہو سکتی ہے۔…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں