تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی خالص توحید او ر معرفت و اطاعت خداوندی کا راستہ ہی وہ ہے جس پر حق تعالیٰ اپنے فضل و توفیق سے مقبول بندوں کو چلاتا ہے۔ پھر اس کےصلہ میں حسب استعداد درجات بلند کرتا ہے۔ یہ ہم کو سنایا گیا کہ شرک انسان کے تمام اعمال کو حبط کر دیتا ہے۔ اور کسی کی تو حقیقت کیا ہے اگر بفرض محال انبیاء و مقربین سے معاذ اللہ ایسی حرکت سرزد ہو تو سارا کیا دھرا اکارت ہو جائے۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں